نور نظر

علامہ ابن علی واعظ

ID: 60859 | Date: 2019/10/08

نور نظر


علامہ ابن علی واعظ


کاٹا گیا جگر کو نکالی اگر فغاں


فریاد کی اگر تو بریدہ  ہوئی زباں


اٹھی نگہہ تو نور نظر ہوگیا نہاں


ہاتھ اٹھنے پر ہیں نہ سلامت کلائیاں


فرزندوں کو دفن کردیا الیاسؑ کی قسم


بے دست و پا کئے گئے عباس ؑ کی قسم