کن نمازوں کے لئے رو بقبلہ ہونا واجب ہے؟

واجب نمازوں میں چاہے یومیہ ہوں یا غیر یومیہ یہاں تک کہ نماز میت میں بھی امکان کی صورت میں روبقبلہ ہونا واجب ہے اور ...

ID: 60842 | Date: 2019/10/10

سوال: کن نمازوں کے لئے رو بقبلہ ہونا واجب ہے؟


جواب: واجب نمازوں  میں چاہے یومیہ ہوں یا غیر یومیہ یہاں  تک کہ نماز میت میں بھی امکان کی صورت میں  روبقبلہ ہو نا واجب ہے اور اسی طرح ان مستحب نمازوں  میں  جنہیں  زمین پر آرام وسکون کی حالت میں پڑھا جاتا ہے قبلہ رخ ہو نا واجب ہے لیکن ان مستحب نمازوں  میں  کہ جو چلنے یا سوار ہونے کی حالت میں یا کشتی میں پڑھی جاتی ہیں  روبقبلہ ہونا معتبر نہیں  ہے ۔