راوی: حجت الاسلام و المسلمین علی اکبر محتشمی پور

مجلس پڑھو

امام خمینی (رح) کے گھر کافی بھیڑ جمع تھی

ID: 60829 | Date: 2019/10/13

راوی: حجت الاسلام و المسلمین علی اکبر محتشمی پور


مجلس پڑھو


امام خمینی (رح) کے گھر کافی بھیڑ جمع تھی۔ یورپ کے مختلف علاقوں اور دنیا کے مختلف ممالک سے، ڈاکٹر، انجینئر اور طالب علم نوفل لوشاتو میں امام سے ملاقات آئے ہوئے تھے جن کی تعداد 500/ سے زیادہ تھی۔ اس بھاری جماعت کے ساتھ مختلف ممالک کے خبرنگاروں خواہ اخبار نگار ہوں یا ٹیلیویژن والے اور ریڈیو والے سب جمع تھے اور سب کے کیمرے اسی سمت لگے ہوئے تھے۔ امام اپنے ہمیشہ خاص وقار کے ساتھ گھر سے باہر نکلے اور اس خمیہ میں جا کر بیٹھ گئے۔ جماعت نے امام کے ارد گرد حلقہ کرلیا۔ اس کے کچھ دیر بعد آپ نے مجھ سے کہا: روضہ خوانی کرو۔


جب میں نے تاسوعا کی مناسبت سے حضرت عباس علمدار (ع) کا مصائب پڑھا تو امام نے ایک سفید رنگ کا رومال نکالا اور رونے لگے۔ امام کے رونے سے وہاں پر موجود اکثریت رونے لگی اور میں بھی متاثر ہوا۔ یہ امام کے امام حسین (ع) سے عشق سے وجود میں آیا تھا۔


سرگذشت های ویژہ از زندگانی امام خمینی (رح)، ج 1، ص 48