راوی: حجت الاسلام و المسلمین نصر اللہ شاہ آبادی

اہلبیت (ع) کا صدقہ

حضرت امام خمینی (رح) اپنے نجف کے قیام کے دوران ایک منظم اور معین پروگرام رکھتے تھے۔

ID: 60813 | Date: 2019/09/25

راوی: حجت الاسلام و المسلمین نصر اللہ شاہ آبادی


اہلبیت (ع) کا صدقہ


حضرت امام خمینی (رح) اپنے نجف کے قیام کے دوران ایک منظم اور معین پروگرام رکھتے تھے۔ مثال کے طور پر آپ کے نماز پڑھنے اور حرم امیرالمومنین (ع) میں جانے کا وقت دقیق اور معین ہوتا تھا۔ ایک منٹ بھی ادھر اور ادھر نہیں ہوتا تھا۔ آپ حرم میں روبرو کھڑے ہو کر زیارت امین اللہ پڑھتے تھے اور سرہانے جا کر حضرت سید الشہداء کو سلام کرتے اور واپس آکر بیٹھ جاتے اور زیارت جامعہ کبیرہ اور دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔


نجف میں قیام کی پوری مدت میں امام کا یہی پروگرام تھا۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ امام کہتے ہوں کہ آج مہمان آئے گا اور میں نہیں ہوں یا مثال کے طور پر استفتائات کا جواب رہ گیا ہو۔ آپ کا ہر کام اپنے مخصوص وقت پر ہی ہوتا تھا۔ میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ امام کی طرح اپنی زندگی میں اس درجہ منظم اور دقیق ہو۔


پا بہ پای آفتاب، ج 3، ص 262