اسرائیل آج رات سے انتظار کرنا شروع کر دے: سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مشرقی لبنان کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کے ڈرون حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ہر قسم کے ڈرون کو سرنگوں اور تباہ کردیں گے۔

ID: 60462 | Date: 2019/08/26

اسرائیل آج رات سے انتظار کرنا شروع کر دے:  سید حسن نصراللہ


حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مشرقی لبنان کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کے ڈرون حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ہر قسم کے ڈرون کو سرنگوں اور تباہ کردیں گے۔


مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے مشرقی لبنان کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کے ڈرون حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ہر قسم کے ڈرون کو سرنگوں اور تباہ کردیں گے۔


سید حسن نصر اللہ نے مشرقی لبنان کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر عوام کے عظیم الشان اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ نے اس عظيم اجتماع کے ذریعہ اسرائیل کے ڈرون حملے پر اپنا عملی رد عمل ظاہر کیا ہے۔


حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے لبنان اور بقاع کے شہریوں کو عظيم کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی سید حسن نصر اللہ نے شامی عوام کو بھی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام سن 2011 سے امریکہ اور اسرائیل کے دست پروردہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور انھیں اللہ تعالی نے عظیم کامیابیاں نصیب کی ہیں ۔ امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ وہابی دہشت گردوں کو شام میں پسپائی اور شکست کا سامنا ہے۔


حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے داعش دہشت گردوں کو امریکی اور اسرائیلی فوج کا قوی اور مضبوط بازو قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کو دوبارہ عراق اور شام میں مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔


سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ نے عراق کے بارے میں نئی سازشوں کا آغاز کردیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے حشد الشعبی پر حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امریکہ نے عراق کے لئے نئے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ عراقی عوام اور حکومت کو امریکہ کے نئے منصوبوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔


سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے فضا میں داخل ہونے والے اسرائیل کے ہر ڈرون کو تباہ کردیا جائےگا۔ امریکیوں سے کہہ دیں کہ وہ اسرائیل کو باز رکھے ۔


انھوں نے کہا کہ شام کی فوج آج بہترین شرائط میں ہے شامی فوج کو اسرائیل ، امریکہ اور ان کے دست پروردہ دہشت گردوں کی جانب سے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے۔ شامی حکومت اور عوام نے متحد ہوکر شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔


سید حسن نصر اللہ نے صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو تمہیں جہنم میں پہنچا دےگا اور نیتن یاہو کی وجہ سے صہیونیوں پر ہر طرف سے آگ ہی آگ برسے گی۔


حزب اللہ لبنان اسرائیلی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوے کہا جو کچھ  گذشتہ رات ہوا ہے اس کا جواب ضرور ملے آج رات سے ہمارے منتظر رہو ایک، دو، تین یا چار دن تک ہمارا انتظار کرو۔