راوی: سید صادق طباطبائی

دور اندیش اور عارف انسان

حضرت امام خمینی (رح) بہت ہی دور اندیش، دنیا کے بارے میں گہری نظر رکھنے والے اور عارف و عالم انسان تھے۔

ID: 60460 | Date: 2019/09/03

دور اندیش اور عارف انسان


حضرت امام خمینی (رح) بہت ہی دور اندیش، دنیا کے بارے میں گہری نظر رکھنے والے اور عارف و عالم انسان تھے۔ آپ زمانہ کے حالات پر بہت گہری نظر رکھتے تھے۔ بڑے سے بپے دانشور اور مفکر آپ کی سیاست اور دیانت کے متصرف ہوئے ہیں اور رہتی دنیا تک ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے اور باطل کا قلعہ قمع کرنے والے آپ کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل پیرا رہیں گے اور ظلم و بربریت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ آپ کے افکار و  نظریات اور آپ کی عملی سیرت خدا کے خالص اور سچے بندوں کے لئے مشعل راہ رہے گی اور آج جس نے بھی آپ کے افکار و نظریات سے استفادہ کیا وہ اپنی جگہ پر انسانیت کا ہمنوا اور بہی خواہ ہے۔