پاگل امریکی سب کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے: سید حسن خمینی

کھیل زندگی کا اہم حصہ ہے سینیئر کھلاڑیوں جوانوں کے ساتھ اپنے تجربوں کو شئیر کریں نوجوان نسل کو پرانے کھلاڑیوں کے مشوروں کی ضرورت ہے ہمارے تمام بزرگان کی یہ تمنا تھی کہ اللہ تعالی انھیں توفیق دے کہ وہ اسلامی انقلاب کی خدمت کر سکیں آج ہمارے جوان ہر میدان میں اسلامی انقلاب کا نام روشن کر رہے آج اسلامی انقلاب کی والیبال، کبڈی، اور ہاکی کی ٹیموں کا دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا ہے جس طرح نوجوان نسل نےعلمی میدان میں اسلامی انقلاب کا نام روشن کیا ہے اسی طرح فرزندان انقلاب نے کھیل کے میدان میں بھی اپنا سکہ منوایا ہے۔

ID: 60445 | Date: 2019/08/25

جماران خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی کے پوتے آیۃ اللہ سید حسن خمینی نے سینیئر کھلاڑیوں سے ایک ملاقات کے دوران کہا کھیل زندگی کا اہم حصہ ہے  سینیئر کھلاڑیوں جوانوں کے ساتھ اپنے تجربوں کو شئیر کریں نوجوان نسل کو پرانے کھلاڑیوں کے مشوروں کی ضرورت ہے ہمارے تمام سربراہوں کی یہ تمنا تھی کہ اللہ تعالی انھیں توفیق دے کہ وہ اسلامی انقلاب کی خدمت کر سکیں آج ہمارے جوان ہر میدان میں اسلامی انقلاب کا نام روشن کر رہے آج  اسلامی انقلاب کی والیبال، کبڈی، اور ہاکی کی ٹیموں کا دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا ہے جس طرح نوجوان نسل علمی میدان میں اسلامی انقلاب کا نام روشن کیا ہے اسی طرح فرزندان انقلاب نے کھیل کے میدان میں بھی اپنا سکہ منوایا ہے۔

یادگار امام خمینی نے امریکہ کی جانب اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ امریکی صدر اپنی احمقانہ رفتار اور پاگل پن سے دوسروں کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے انہوں نے کہا امرکی کی طرف سے عائد پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ اس دوران ایران نے ہر میدان میں ترقی کی ہے۔

امام خمینی(رح) کے مزار کے متولی نے کہا آج اسلامی انقلاب کا دفاعی نظام پہلے کہیں سے زیادہ مضبوط ہے انہوں نے کہا ایران نے اپنے اوپر عائد پابندیوں کی وجہ سے ہر چیز خود بنانا سیکھ لی ہے آج ہماری نوجوان دنیا کے سب سے طاقتور میزائل بنا رہی ہے اسوقت ایران کسی بھی میدان میں کسی دوسرے ملک کا محتاج نہیں ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے ایرانی عوام کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا ہماری ہر کامیابی کی وجہ ہماری قوم ہے ہماری کامیابی کی وجہ ہماری گلیوں اور کوچوں کے وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا لہذا  اپنے سماج اور معاشرے کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہماری ذمہ داری ہے یہ معاشرہ اور سماج ہی ہے جس نے ہمیں یہاں تک پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ حرم امام خمینی(رح) کے متولی نے گزشتہ روز بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم سب جانتے امریکی حکومت اور صہیونیزم مل کر ایران پر ظلم کر رہے ہیں اور ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی سے اسلامی انقلاب کےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔