تیل کے چشمے

علامہ ابن علی واعظ

ID: 60390 | Date: 2019/09/11

تیل کے چشمے


علامہ ابن علی واعظ


سب مغربی تھے تیل کے چشموں کے ٹھیکدار


بیٹھے ہوئے تھے تیل پہ کھائے  ہوئے ادھار


لیکر ٹکوں میں مال ، بناتے تھے یہ ہزار


دیتے تھے پھر عوض میں پرانے جوتھے رڈار


گورے تھے رنگ ان کےپر  کالے تھے پیٹ کے


بیٹھے تھے سانپ دولت ایراں سمیٹ کے