کیا وہ گوشت جو نجس پانی سے پکایا گیا ہے، پاک کیا جاسکتا ہے؟

وہ گوشت جو نجس پانی سے پکا یا گیا ہے، اسے آب کثیر اور آب قلیل سے پاک کرنا ممکن ہے جب

ID: 60386 | Date: 2019/09/22

سوال: کیا وہ گوشت جو نجس پانی سے پکایا گیا ہے، پاک کیا جاسکتا ہے؟


جواب: وہ گوشت جو نجس پانی سے پکا یا گیا ہے ، اسے آب کثیر اور آب قلیل سے پاک کرنا ممکن ہے جب اس پر پانی ڈالا جائے اور وہ اتنی مقدار میں  نفوذکر جا ئے کہ جتنا نجس پانی نے نفوذکیاہے ۔ بشرطیکہ پانی اپنے مطلق ہو نے سے بھی خارج نہ ہو اور غسالے کو بھی نکال لیا جائے اور اگر نجس پانی کے نفوذ کرنے میں  شک ہو کہ آیا اس نے اندر نفوذ کیاہے یا نہیں  ؟ تو ظا ہری حصّے کو د ھونا ہی کافی ہے ۔