خلیل ابی نادر پادری

لبنان میں عیسائی رہبروں کا ایک رہبر اور پادری خلیل ابی نادر

ID: 60280 | Date: 2019/08/18

خلیل ابی نادر پادری


لبنان میں عیسائی رہبروں کا ایک رہبر اور پادری خلیل ابی نادر اپنی باتوں کے موثر ہونے اور عیسائی معاشرہ سے رابطہ برقرار کرنے کے بارے میں کہتا ہے: امام خمینی (رح) نے مجھ پر کافی اثر چھوڑا ہے۔ اگر چہ میں ایک عیسائی عالم کے عنوان سے اپنا دین چھوڑ نہیں سکتا لیکن اس کے باوجود ان کی دینی رسالت سے میرے افکار و نظریات بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور یہ تاثیر مندرجہ ذیل صورت میں جلوہ گر ہوئی ہے:


1۔ وہ اس نتیجہ پر پہونچے ہیں کہ انحطاط اور پستی کے دور میں مسلمانوں کی پسماندگی خصوصا ایران میں اصولی طور پر ان کے قرآن کے صحیح ادراک نہ کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ وجہ تھی کہ اس نے اپنی آواز اور موعظہ لوگوں تک پہونچایا اور انہیں خواب سے بیدار کردیا خصوصا جب ان کے اعمال مسلسل قرآن سے ماخوذ تھے۔


2۔ وہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے خواہاں تھے اور ایران کے مسلمانوں کو ارادہ اور اغراض و مقاصد اور آرزوں کے ساتھ لوگوں کو متحد اور ایک کیا، کمزور لوگ آپ کے مقابلوں میں ہتھیار تھےاور کامیابی بھی ہمیشہ انہیں نصیب ہوئی۔ اگر وہ عیسائی گر جا گھر سے تعلق رکھتے تو مومن لوگ انہیں بہت بڑا قدیس جانتے اور انہیں اپنا شفاعت کرنے والا سمجھتے۔ (امام) خمینی ایران سے باہر عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان صلح و صفائی اور امن و امان کے ساتھ رہنے کا پیغام دینے والے ہیں۔ میں ایک عیسائی عالم کے عنوان سے جمہوری اسلامی ایران کا ادراک کرتا ہوں۔اگر یہ موقع ملتا کہ (امام) خمینی کبیر سے گفتگو کرتے تو عیسائی اور محمد (ص) کی روح کے ساتھ اسی راہ و روش کو اختیار کرتا۔