دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کا آسان طریقہ:امام خمینی(رح)

مجھے امید ہیکہ مسلمان اسلام اور قرآن کے فرمان کے مطابق آپس میں بھائی چارگی اور اتحاد سے اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے اور یہ چیز اسی وقت ممکن ہے جب اسلامی حکومتیں اپنے جزئی اختلافات بھولا کر اتحاد اور یکجہتی قائم کریں گی اسلامی حکومتوں کے اختلافات سے صرف اسلام کے دشمنوں کو فائدہ ملتا ہے ان اختلافات میں اسلام اور عالم اسلام کا نقصان ہے اگر عالم اسلام کو اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے ہوتو ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ہمارا اتحاد اسلامی اتحاد ہونا چاہیے یعنی ہمیں اسلامی قوانین کی پیروی کرتے ہوے ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیے۔

ID: 60205 | Date: 2019/08/15

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے شام کے وفد سے ملاقات کے دوران نے فرمایا اگر مسلمان چاہتے کہ آج بھی اسلام اور مسلمین کو وہی عزت ملے جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زمانے میں تھی تو مسلمانوں کو پٰغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کی سیرت کی پیروی کرنی چاہیے اور ان کی سیرت وہی اتحاد تھا جو ان کی سب سے بڑی طاقت تھی۔

اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے فرمایا صدر اسلام میں مسلمانوں کو جو کامیابیاں ملی وہ ان کے اسلامی اتحاد کی وجہ سے تھیں جب انہوں اسلام اور قرآنی احکامات کے مطابق اپنے اختلافات کو ختم کر کے اتحاد قائم کیا تو پروردگار نے بھی ان کی مدد فرمائی اور انھیں ہر میدان میں کامیابی نصیب ہوئی اس وقت عالم اسلام کو اسلامی اخلاق کی ضرورت ہے ہمیں اسلامی اخلاق سے پوری دنیا تک حقیقی دین کو پہنچانا ہو گا۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اسلامی ممالک کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہم سب جانتے ہیں کہ اسلامی ممالک کی اصلی مشکل کیا لیکن اس کی طرف متوجہ نہیں ہیں اس وقت اسلامی ممالک کی سب سے بڑی مشکل اغیار ہیں آج اغیار ہمارے فیصلے کر رہے ہیں آج اغیار ہم پر حکومت کر رہے ہیں ہمیں اسلامی ممالک سے اغیار کے ہاتھوں کو کوتاہ کرنا ہوگا۔

امام خمینی(رح) نے فرمایا مجھے امید ہیکہ مسلمان اسلام اور قرآن کے فرمان کے مطابق آپس میں بھائی چارگی اور اتحاد سے اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے اور یہ  چیز اسی وقت ممکن ہے جب اسلامی حکومتیں اپنے جزئی اختلافات بھولا کر اتحاد اور یکجہتی قائم کریں گی اسلامی حکومتوں کے اختلافات سے صرف اسلام کے  دشمنوں کو فائدہ ملتا ہے ان اختلافات میں اسلام اور عالم اسلام کا نقصان ہے اگر عالم اسلام کو اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے ہوتو ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ہمارا اتحاد اسلامی اتحاد ہونا چاہیے یعنی ہمیں اسلامی قوانین کی پیروی کرتے ہوے ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیے۔