راوی: حجت الاسلام والمسلمین فردوسی پور

پیرس میں فوٹو گرافر کے ساتھ امام خمینی (رح) کا سلوک

راوی: حجت الاسلام والمسلمین فردوسی پور

ID: 59278 | Date: 2019/06/11

پیرس میں فوٹو گرافر کے ساتھ امام خمینی (رح) کا سلوک


راوی: حجت الاسلام والمسلمین فردوسی پور


جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین فردوسی پور اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جب ہم نوفل شاتو میں امام خمینی (رح) کے ساتھ پہنچے تو پہلے ہی دن جب  صبح اُٹھے تو سارے فوٹو گرافر تصاویر لینے آ گئے کیوں کہ اس رہائش گاہ کے چاروں طرف لویے کی ریلنگ تھی تو فوتو گرافر اسی ریلنگ میں سے اپنے کیمروں کو زوم کرکے امام خمینی(رح) کی تصاویر لے رہے تھے اچانک امام (رہ) نے فوٹو گرافر کی طرف نگاہ کرتے ہوے فرمایا اگر یہ تصاویر لینا چاہتے ہیں تو اندر آئیں امام یہ فرما کر وضو کرنے چلے گئے میں نے فوٹو گرافروں کے لئے دروازہ کھولا مجھے یاد ہیکہ جب امام (رہ) وضو کر کے نکلے تو تقریبا چودہ فوٹو گرافر ان کی تصویر لینے کے لئے باہر کھڑے تھے۔