ماں کی گود

علامہ ابن علی واعظ

ID: 59183 | Date: 2019/05/30

ماں کی گود


علامہ ابن علی واعظ


کیا پوچھتے ہومادر ایراں کا اضطراب


بچوں کو جو پلا نہ سکی اپنا  شیر ناب


چھاتی جو امنڈ آتی تھی بڑھتا تھا التہاب


ممتا کو جوش اٹھا تو آنکھیں ہوئی پر آب


معصوم قتل ہوتے رہے ماں کی گود میں


 چیلے ہزر پلتے تھے شیطاں کی گودمیں