ایران پر جنگ مسلط کرنے کی صورت ميں خطے میں امریکی فوج اور مفادات کا خاتمہ ہوجائےگا: سید حسن نصراللہ

چالیس سال سے اسلام کے دشمن اس کوشش میں ہیں کہ مسلمان قدس کے معاملے کو بھول جائیں لیکن انشاء اللہ مسلمان دشمن کے اس حربے کو بھی ناکام بنا دیں گے اس سال کی طرح ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں قدس کی حمایت کے لئے سڑکوں پر اتر کر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لئے زندہ رکھیں گے۔

ID: 59162 | Date: 2019/06/01

ایران پر جنگ مسلط کرنے کی صورت ميں خطے میں امریکی فوج اور مفادات کا خاتمہ ہوجائےگا: سید حسن نصراللہ


چالیس سال سے اسلام کے دشمن اس کوشش میں ہیں کہ مسلمان قدس کے معاملے کو بھول جائیں لیکن انشاء اللہ  مسلمان دشمن کے اس حربے کو بھی ناکام بنا دیں گے اس سال کی طرح ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں قدس کی حمایت کے لئے سڑکوں پر اتر کر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور فلسطین کے مسئلے کو ہمیشہ کے لئے زندہ رکھیں گے۔


جماران خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریتری جنرل نے لبنا ن میں یوم قدس کی مناسبت سے منعقد پروگرام میں اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ امام خمینی(رح) کے اخلاص و صداقت کی وجہ اور ان مظاہروں میں شرکت کرنے والے غیور مسلمانوں کی وجہ سے اس احتجاجی مظاہرے میں نہ ہی فرقہ پرستی اور نہ ہی کسی قسم کا اختلاف نظر آتا ہے۔


سید حسن نصراللہ نے کہا ایران میں لاکھوں لوگوں نے قدس کے دن احتجاجی مظاہروں میں شرکت کر کے امریکہ اور دسری سپر طاقتوں کو واضح پیغام دے دیا ہے انہوں نے کہا آج ایران کی قوم ایک عربی اور اسلامی مسئلہ کے لئے مظاہرہ کر رہی ہے اور اس وقت اکثر ولگ امریکہ اور علاقے میں اس کے حامیوں کو اپنا پیغام سنانے آے ہیں ۔


حزب اللہ کے سر براہ نے فرمایا آج لاکھوں ایرانیوں نے امریکا اور اس کے حامیوں کو یہ واضح پیغام دیا ہیکہ امریکہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایرانی قوم سست پڑھ چکی ہے ہم آج بھی اسلامی انقلاب اور اسلام کی خاطر ہر مشکل اور سختی کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آج یمن کی عوام اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کر رہی ہے انہوں صہیونیزم حکومت کو تسلیم نہ کر کے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے،


حزباللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ کچھ ابھی ایران اور امریکہ کے درمیان کے جنگ کرانا چاہیتے ہیں حالاںکہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے لے کر آج اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمن اس انقلاب کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن کبھی بھی ایران کے خلاف جنگ کرنے کی جرائت نہیں ہو گی کیوں اسلامی جمہوریہ ایران ایرانی قوم اور رہبر انقلاب کی وجہ سے ایک بہت بڑی طاقت بن چکا ہے انہوں نے کہا اگر امریکہ نے ایران پر جنگ مسلظ کی تو یہ جنگ صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی بلکہ خطے میں موجود امریکی فوج اور اس کے تمام منافع کا خاتمہ ہو جاے گا اور اسرائیل اور آل سعود کو اپنی ناپاک سازشوں کا تاوان دینا پڑے گا انھوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ خطے میں سعودی عرب اور اسرائیل امریکہ کے دو مضبوط بازو ہیں اور یہ دونوں ممالک امریکہ کو ایران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا امریکی صدر ٹرمپ خلیج فارس کو ایران سے ڈرا کر اُن سے پیسے وصول کر رہا ہے۔


واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں امریکہ اور ایران کے درمیان حالات کشید گی کی طرف بڑھ رہے اور اس درمیان کچھ افراد ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کرانا چاہتے ہیں لیکن امریکہ اور اس کے حامی یہ بات جانتے ہیں کہ ایران عراق اور افغانستان نہیں بلکہ ایران اس وقت دنیا کی بہت بڑی طاقت بن چکا ہے۔