امام خمینی(رح) کی شرافت و سادگی

امام خمینی(رح) کی شرافت و سادگی

ID: 58995 | Date: 2019/05/18

امام خمینی(رح) کی شرافت و سادگی


نجف اشرف میں امام خمینی(رح) مرحوم آیت اللہ بروجردی(رح) کے مدرسہ میں نماز پڑھتے تھے ایک سال جب ایرانی حاجیوں کو موقع ملا کہ وہ حج کرنے کے بعد سعودی عرب سے زیارت کے لئے عراق پہنچے تو ان کہ یہ تمنا تھی کہ وہ نجف اشرف میں امام (رہ) کا بھی دیدار کریں یہ سارے زائریں مرحوم آیت اللہ بروجردی(رح) کے مدرسہ میں جمع تھے اور گھنٹوں انتطار کرنے کے بعد مغرب کے وقت امام (رہ) تشریف لاے زائرین نے ان کے استقبال میں صلوات پڑھی نماز کے بعد امام خمینی(رح) مدرسہ نکلے اور زائرین بھی سڑک اور نجف اشرف کی گلیوں میں ان کے پیچھے چلنے لگے امام (رہ) نے جب یہ منظر دیکھا تو راستے میں رک کر زائرین کو بڑے ادب و احترام سے سمجھانے لگے مناسب نہیں کہ آپ میرے پیچھے اس طرح چلیں اور ان کو اس کام سے روکا حالانکہ اکثر اوقات انسان اپنی خواہشات کا شکار ہر کر اس بات کو اچھا سمجھتا ہیکہ کچھ لوگ اس کے پیچھے پیچھے چلیں تانکہ وہ لوگوں کی نگاہوں کی مرکز بن سکے۔لیکن امام خمینی (رح) کا طریقہ کار الگ تھا۔