رات کی تاریکی میں امام خمینی(رح) کا گریہ و زاری

رمضان المبارک میں امام خمینی(رہ) اپنا اکثر وقت عبادت الہی میں صرف کرتے تھے آپ عبادت کو عشق الہی تک پہنچنے کا ذریعہ مانتے تھے آپ نے ہمیشہ اس بات کی طرف اشارہ کیا ہیکہ عبادت کو جنت میں داخل ہونے کے ابزار کی نگاہ سے نہ دیکھا جاے ۔ آپ جوانی ہی سے نماز شب اور دوسری عبادات کے پائبند تھے اور اپنا زیادہ تر وقت عبادت الہی میں گزارتے تھے۔

ID: 58853 | Date: 2019/05/08

رات کی تاریکی میں امام خمینی(رح) کا گریہ و زاری


رمضان المبارک میں امام خمینی(رہ) اپنا اکثر وقت عبادت الہی میں صرف کرتے تھے آپ عبادت کو عشق الہی تک پہنچنے کا ذریعہ مانتے تھے آپ نے ہمیشہ اس بات کی طرف اشارہ کیا ہیکہ عبادت کو جنت میں داخل ہونے کے ابزار کی نگاہ سے نہ دیکھا جاے ۔ آپ جوانی ہی سے نماز شب اور دوسری عبادات کے پائبند تھے اور اپنا زیادہ تر وقت عبادت الہی میں گزارتے تھے۔


تبیان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ساتھی نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی (رح) جوانی ہی سے نماز شب بری پابندی سے ادا کرتے تھے وہ اپنے بیان میں فرماتے ہیں کہ جب ہم رات کی تاریکی میں امام خمینی(رح) کے کمرے داخل ہوتے تھے تو ہم امام خمینی(رہ) کی اپنے پروردگار سے والہانہ محبت کو احساس کو کرتے تھے۔


امام خمینی (رح) کے دفتر میں کام کرنے والا ایک شخص اپنے ایک بیان میں نقل کرتا ہے کہ پچاس سال سے امام خمینی (رح) کی نماز شب قضا نہیں ہوئی ہے امام (رہ) نے بیماری میں جھیل میں ملکی بدری میں حتی اسپتال میں بھی نماز شب کو وقت پر ادا کیا ہے۔


اسلامی انقلاب کے راہنما کی بیٹی زہراء مصطفوی اپنی والد کی عبادت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتی ہیں کہ آدہی رات کو امام (رہ) اس قدر روتے تھے کہ عام انسان کو رونے پر مجبور کر دیتے تھے۔


امام خمینی(رہ) کے گھر میں کام کرنے والے امام خمینی(رح) کی زندگی کے آخری رمضان المبارک کی طرف اشارہ کرتے ہوے بیان کرتے ہیں کہ امام (رہ) کے لئے کہ یہ رمضان المبارک دوسرے گذشتہ رمضان المبارک سے مختلف تھا کیوں کہ امام (رہ) ہمیشہ اپنے اشک پاک کرنے ایک کاغذی رومال کو ساتھ رکھتے تھے لیکن اس سال انہوں نے اپنے ساتھ تولیا رکھا تھا تانکہ آدھی رات کو اپنے اشکوں کو پاک کر سکیں۔


اسلامی انقلاب کے بانی کی اہلیہ محترمہ اپنی ایک یاد داشت میں  امام خمینی (رح) کی عبادت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتی ہیں کہ میں نے جتنے سال بھی امام (رہ) کے ساتھ زندگی بسر کی ہے مجھے یاد ہیکہ امام (رہ) ہمیشہ نماز شب کے لئے اُٹھتے تھے اور ہمیشہ  اس بات کی کوشش کرتے تھے کہ اُن کے اس عمل سے مجھے اور بچوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور کہیں ہماری نیند ان کی نماز شب کی وجہ سے خراب نہ ہو جاے سفر ہر بھی امام (رہ) نماز شب کے وقت دوسروں کی نیند کا خیال رکھتے تھے تانکہ کسی کو اُن کی عبادت کی وجہ سے پریشانی نہ ہو۔


واضح رہے کہ رمضان المبارک میں امام خمینی(رہ) اپنا اکثر وقت عبادت الہی میں صرف کرتے تھے آپ عبادت کو عشق الہی تک پہنچنے کا ذریعہ مانتے تھے آپ نے ہمیشہ اس بات کو بیان کیا ہے عبادت کو جنت میں داخل ہونے کے ابزار کی نگاہ سے نہ دیکھا جاے ۔ آپ جوانی ہی سے نماز شب اور دوسری عبادات کے پائبند تھے اور اپنا زیادہ تر وقت عبادت الہی میں گزارتے تھے۔