راوی: آیت اللہ خامنہ ای

مخلصانہ عمل

ID: 58730 | Date: 2019/04/26

مخلصانہ عمل


راوی: آیت اللہ خامنہ ای


رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ مجھے یاد ہیکہ 1980 میں ایک مرتبہ میں اہواز سے تہران آیا تھا اور امام (رہ) کی خدمت میں پہنچا اور ایک موضوع کے متعلق کچھ شکوے کئے میری باتیں سننے کے بعد حضرت امام (رہ) نے فرمایا کہ آپ کے مورد نظر افراد کو ایک جلسے کے لئے دعوت دیتا ہوں جلسہ دوپہر کے وقت منعقد ہوا ایک اسی سال کا بوڑھا بغیر کسی تھکاوت کے جلسے کو ادارہ کر رہا تھا کیوں کہ کام خدا کے لئے تھا اسی لئے کبھی بھی ہم نے ان کے چہرے پر تھکاوٹ نہیں دیکھی اس جلسے میں موجود ایک شخص نے ایک عجیب جملہ کہا جس کے جواب میں امام (رہ) نے فرمایا اگر آپ یہ کام نہیں کر سکتے تو کنارہ کشی کر لیں میں خود انجام دوں گا اس کو یقین نہیں ہو رہا تھا کہ امام خمینی(رح) اس طرح جواب دیں گے۔