راوی: حجت الاسلام والمسلمین سید حسین موسوی

قم اور نجف میں امام خمینی (رح) کا درس اخلاق

جیسا کہ میں نے سنا ہے امام خمینی (رح) نے درس اخلاق کا آغاز سن 51ء کے اواسط میں کیا ہے

ID: 58311 | Date: 2019/03/28

جیسا کہ میں نے سنا ہے امام خمینی (رح) نے درس اخلاق کا آغاز سن 51ء کے اواسط میں کیا ہے۔ یہ انسان سازی کے جلسے جو ہفتہ میں صرف ایک بار ہوتے تھے۔ سب سے پہلے خود امام کے گھر میں ہوتے تھے لیکن شریک ہونے والوں کی کثرت اور گھر میں اتنی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مسجد سلماسی میں درس اخلاق کا سلسلہ جاری رہا۔ لیکن افسوس کہ میں اس وقت قم نہیں آیا تھا اور آپ کے معنوی فیوضات سے استفادہ کا موقع نہیں ملا تھا۔ پھر امام کے نجف جلاوطن ہونے اور نجف میں میرے قیام کے دوران آپ کا درس اخلاق مستقل طور پر نہیں ہورہا تھا صرف فقہ کے درس کے بعد ایام کی مناسبت یا درسی مطالب کی مناسبت سے آیات اور روایات کی روشنی میں اخلاقی مسائل بیان کردیتے تھے۔