عیسائیوں کے مذہبی راہنما سے امام خمینی(رح) کی اہم ملاقات

اسلام انسانوں کی نجات کے لئے آیا یے جس طرح حضرت عیسی انسانوں کے نجات کے لئے آے تھے اسی طرح دوسرے انبیاء بھی انسانوں کی نجات کے لئے آے ہیں اسلام نے جس طرح انسان کو روحانی طورپر بے نیاز بنایا ہے اسی طرح مادی طور پر انسان کو بے نیاز بناتا ہے اسلام معنوی دین ہونے سے پہلے سیاسی دین ہے اسلام جس طرح انسانوں کی دینی تربیت کرتا ہے اسی طرح انسانوں کی معشیتی اور اقتصادی تربیت بھی کرتا ہے اسلام ہمیں سیکھاتا ہے کہ کس طرح ہمیں اس دنیا میں مادی اشیاء سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ID: 58282 | Date: 2019/04/02

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے عیسائیوں کے مذہبی راہنما ہیلیری کاپچی اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں فرمایا میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ ایرانی قوم سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لئے یہاں تشریف لاے لیکن اگر آپ طاغوتی نظام کے دور حکومت میں تشریف لاتے تو آپ یہاں ایک الگ ہی منظر دیکھتے یہاں کی سڑکوں پر ایرانی جوانوں کی لاشیں پڑی تھیں آپ ہماری قوم پر ہو رہے مظالم دیکھتے شاہ کے اہلکاروں نے اس مظلوم عوام پر ہر طرح کا ظلم کیا ہے اس باپ بیٹے نے پچاس سال تک اس قوم کا خون بہایا ہے اگر آپ اس وقت آتے تو آپ ایران کو ایک  قتلگاہ کے طور پر دیکھتے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ الحمد للہ اس قوم نے ظالموں پر غلبہ پایا اور ایسے طاغوتی نطام کو جسے پوری دنیا کی سپر طاقتوں کی حمایت حاصل تھی ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا ہے ہماری قوم کے پاس ایمان کے علاوہ کچھ نہیں تھا ہم ایمان اور قومی اتحاد کی وجہ سے سپر طاقتوں پر غلبہ پایا ہے ہماری جیت کی وجہ ہمارا ایمان ہے۔

امام خمینی (رح) اسلامی جمہوری ایران کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ آج آپ ایسے دور میں تشریف لائیں ہیں جب یہاں ایک اسلامی حکومت قائم ہوچکی ہے ہماری قوم کے ہر فرد نے اسلام اور اسلامی حکومت کے لئے قربانی دی ہے ایران کا ہر انسان اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کے لئے تیار ہے ہم نے اسلام کی خاطر اللہ کے بھیجے ہوے انبیاء کی خاطر دنیا کے کونے کونے تک اپنی آواز پہنچائی ہم نے اللہ کے لئے تحریک شروع کی اور آج الحمد للہ ہمیں اس تحریک میں کامیابی بھی ملی ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما  اسلام کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں اسلام انسانوں کی نجات کے لئے آیا یے جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام  انسانوں کے نجات کے لئے آے تھے اسی طرح دوسرے انبیاء بھی انسانوں کی نجات کے لئے آے ہیں اسلام نے جس طرح انسان کو روحانی طور پر بے نیاز بنایا ہے اسی طرح مادی طور پر انسان کو بے نیاز بناتا ہے اسلام معنوی دین ہونے سے پہلے سیاسی دین ہے اسلام جس طرح انسانوں کی دینی تربیت کرتا ہے اسی طرح انسانوں کی معشیتی اور اقتصادی تربیت بھی کرتا ہے اسلام  ہمیں سیکھاتا ہے کہ کس طرح ہمیں اس دنیا میں مادی اشیاء سے استفادہ کرنا چاہیے۔