امام خمینی(رح) نے ایران کے اعلی حکام کو کس بات کی تاکید کی تھی؟

امام خمینی(رح) نے ایران کے اعلی حکام کو کس بات کی تاکید کی تھی؟

میں اس مبارک دن میں اسلامی جمہوری ایران کا اعلان کرتا ہوں آپ سب کو یہ دن مبارک ہو جنہوں نے اپنے جوانوں کی قربانی دے کر اس دن کو یادگار بنایا ہے آپ سب نے اسلامی جمہوری کو راے دے کر عدل الہی پر مبنی حکومت کو قائم کیا ہے اب میری یہ بہادر قوم اس انقلاب اور اسلامی جمہوری کی محافط ہے اب آپ کو اسلامی انقلاب کے مخالفین اور دشمنوں کے اہلکاروں کو اپنی صفوں سے الگ کرنا ہوگا اب پہلے سے زیادہ اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرہ ہے۔

ID: 58278 | Date: 2019/04/01

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے نام کا اعلان کرتے ہوے قوم کے نام ایک خطاب میں فرمایا میں اس مبارک دن میں اسلامی جمہوری ایران کا اعلان کرتا ہوں آپ سب کو یہ دن مبارک ہو جنہوں نے اپنے جوانوں کی قربانی دے کر اس دن کو یادگار بنایا ہے آپ سب نے اسلامی جمہوری کو راے دے کر عدل الہی پر مبنی حکومت کو قائم کیا ہے اب میری یہ بہادر قوم اس انقلاب اور اسلامی جمہوری کی محافط ہے اب آپ کو اسلامی انقلاب کے مخالفین اور دشمنوں کے اہلکاروں کو اپنی صفوں سے الگ کرنا ہوگا اب پہلے سے زیادہ اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرہ ہے۔

اسلامی انقلاب کے بانی فرماتے ہیں کہ ایک اپریل کی صبح الہی حکومت کی پہلی صبح ہے یہ ہماری سب سےبڑی قومی اور مذہبی عید ہے ہمیں اس دن کو عید کےطور پر منانا چاہیے اور ہمیشہ اس دن کو اہمیت دینی ہو گی آج وہ دن ہے جس دن اس قوم نے پچاس سالہ طاغوتی نظام کو سر نگون کر کے ایک اسلامی اور الہی نظام قائم کیا ہے میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ آپ کی خدمت میں ہوں اور آپ سے امید کرتا ہوں کہ آپ بھی اپنی پوری طاقت سے اسلام کی خدمت کریں گے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی اپنے ایک دوسرے پیغام میں فرماتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں ہیں جب اللہ کا وعدہ پورا ہوگا اور مظلوم ظالموں پر غلبہ پائیں گے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران میں ظلم نہیں ہوگا اسلامی جہوری میں کسی پر زبر دستی نہیں ہو گی اس حکومت میں ہر انسان کو آزادی حاصل ہو گی اس حکومت میں کوئی بھی غریبوں کے حقوق کے پائمال نہیں کر سکتا یہاں جو متقی ہو گا اسی کو اہمیت دی جاے گی یہاں پر مادیات کو تر جیح نہیں دی جاے گی ہمیں عدل اور انصاف سے کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ میں ایران کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ایرانی حکوٕمت آپ کی سہولت کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ امام خمینی(رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کو اسلامی قوانین کے مطابق تشکیل دیا اور تمام اعلی حکام کو اسلامی قوانین کے مطابق عمل کرنے کی تاکید کی تھی انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی کو بھی اسلامی قوانین کے مطابق بسر کیا تھا امام (رہ) ہمیشہ فرماتے تھے کہ اس انقلاب نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔