امام خمینی (رح) کا اپنی اہلیہ کے ساتھ برتاؤ اور انکی اہلیہ کا بیان

اسلامی انقلاب کے بانی الہی اور ملکوتی انسان کے بہترین نمونہ تھے آپ اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں دینی احکام کے مطابق عمل کرتے تھے اسلامی انقلاب کے بانی اپنی اولاد اور اپنی اہلیہ سے بھی اسلام کے مطابق سلوک کرتے تھے خود امام خمینی(رح) کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ امام (رہ) میرا بہت احترام کرتے تھے کبھی بھی آپ نے مجھے کسی کام کا حکم نہیں دیا ہمیشہ احترام و عزت سے بات کرتے تھے۔

ID: 58229 | Date: 2019/03/23

راسخون خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی الہی اور ملکوتی انسان کے بہترین نمونہ تھے آپ اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں دینی احکام کے مطابق عمل کرتے تھے اسلامی انقلاب کے بانی اپنی اولاد اور اپنی اہلیہ سے بھی اسلام کے مطابق بر خورد کرتے تھے خود امام خمینی(رح) کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ امام (رہ) میرا بہت احترام کرتے تھے کبھی بھی آپ نے مجھے کسی کام کا حکم نہیں دیا ہمیشہ احترام و عزت سے بات کرتے تھے۔

  اسلامی انقلاب کے بانی کی اہلیہ مرحومہ اپنی اہک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی(رح) میری بہت عزت کرتے تھے آپ نے کبھی بھی میرے ساتھ  برا سلوک نہیں کیا آپ ہمیشہ میرے اور بچوں کے ساتھ اچھا برتاو رکھتے تھے حتی کہ اگر آپ کسی موقع پر نارض یا غصہ بھی ہوتے تو ایسی صورت میں بھی آپ کی گفتگو بڑی مودبانہ ہوتی تھی آپ ہمیشہ دوسروں کو عزت دیتے تھے۔

بانوی انقلاب اپنی بیان کو جاری رکھتے ہوے فرماتی ہیں امام (رہ) ہمیشہ دسترخوان پر بچوں سے فرماتے تھے کہ صبر کرو تانکہ آپ کی امی بھی آ جائیں پھر شروع کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں کہ امام (رہ) گھر میں جاڑو کرنا بچوں کے کپڑے دھونے کو میری ذمہ داری نہیں سمجھتے تھے اور اگر میں کبھی یہ کام کرتی تھی تو آپ ناراض ہوتے تھے۔

اسلامی تحریک کے راہنما کی اہلیہ محترمہ فرماتی ہیں کہ امام خمینی (رح) میرا بہت احترام کرتے تھے یہاں تک کہ اگر کمرے کا دروازہ کھولا ہو تو آپ نے کبھی بھی مجھے نہیں کہا کہ اس دروازے کو بند کر دیں بلکہ انتطار کرتے تھے تانکہ میں بیٹھ جاوں پھراُٹھ کر خود دروازہ بند کرتے تھے  انہوں نے فرمایا کہ امام (رہ) کبھی بھی میرے ذاتی مسائل میں مداخلت نہیں کرتے تھے میں جس طرح چاہتی تھی زندگی بسر کر رہی تھی ۔

امام خمینی (رح) کی بیٹی فریدہ مصطفوی اپنی ایک یاد داشر مین نقل کرتی ہیں ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ ہمارے والد محترم نے ہماری امی سے کہا ہو کہ وہ کام کرو یہ کام کرو حتی کہ ہم نے کبھی بھی نہیں دیکھا امام (رہ) نے اُن سے چاے کے لئے کہا ہو۔

فریدہ مصطفوی اپنے بیان جاری رکھتی ہوے نقل کرتی ہیں کہ ہم نے اپنی ساٹھ سال کی زندگی میں نہیں دیکھا کہ امام (رہ) نے اپنی اہلیہ سے  ایک گلاس پانی کی بھی فرمائش کی ہو امام (رہ) اپنی  اہلیہ سے بہت محبت کرتے تھے اور ہمیشہ ان کے ہاتھ  کے بنے ہوے کھانے کی تعریف کرتے تھے۔