امام خمینی(رح) کی صحیح پیشنگوئی؟

ابھی ہم قم کے صدمہ کو بھلا نہیں پاے تھے کہ رضا شاہ کے کارندوں نے ایک بار ایرانی قوم کو سوگوار بنا دیا لیکن میں ان تمام مظالم کے با وجود آپ کو جیت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں انشاء اللہ تعالی جیت آپ کی ہو گی۔

ID: 57970 | Date: 2019/02/27

امام خمینی(رح) کی صحیح پیشنگوئی؟


 ابھی ہم قم کے صدمہ کو بھلا نہیں پاے تھے کہ رضا شاہ کے کارندوں نے ایک  بار ایرانی قوم کو سوگوار بنا دیا لیکن میں ان تمام مظالم کے با وجود آپ کو جیت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں انشاء اللہ تعالی جیت آپ کی ہو گی۔


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق 26 فروری 1977 کو امام خمینی (رح) نے آذربایجان کی عوام کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوے ارشاد فرمایا آزربایجان اور تبریز کے بہادر اور غیرتمند مردوں کی خدمت میں میرا سلام عرض ہے میرا سلام ہے اس قوم کو جس نے پہلوی حکومت جیسی ظالم سلطنت کے خلاف قیام کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔


اسلامی تحریک کے راہنما نے شہداء تبریز اور آذربایجان کے چالیسویں کی مناسبت سے اپنے اس بیان میں فرمایا میرے پاس و الفاظ نہیں ہیں  جن سے میں ان شہداء کے ماں باپ کی خدمت میں تسلیت عرض کرسکوں۔ میں اس قتل عام کی مذمت کرتا ہوں مجھے نہیں معلوم کہ اس دہشتگردانہ حملہ میں کتنے جوان زخمی اور کتنے شہید ہوے ہیں ابھی ہم قم کے صدمہ کو بھلا نہیں پاے تھے کہ رضا شاہ کے کارندوں نے ایک  بار ایرانی قوم کو سوگوار بنا دیا لیکن میں ان تمام مظالم کے با وجود آپ کو جیت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں انشاء اللہ تعالی جیت آپ کی ہو گی۔


رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اس دلخراش واقع کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ایران کی تاریخ میں اس طرح کے ظلم نہیں ملتے جس طرح رضا شاہ اور اس کے  ظالم باپ نے ایرانی عوام پر ظلم کئے ہیں  شاہ خود کو ملک اور ایرانی قوم کا ہمدرد بتاتا ہے لیکن اس پلید شخص نے اس ملک کے خزانوں کو دشمن کے حوالے کیا ہے یہ کیسی ہمدردی ہے جس میں آپ دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے اہنی ہی قوم کے جوانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔


اسلامی تحریک کے بانی حضرت امام خمینی (رح) اسلامی تحریک اور ایرانی عوام کی بیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں الحمد للہ آج ایران کے کونے کونے سے لوگ اس تحریک میں شامل ہو رہے ہیں لہذا تبریز اور آذربایجان کی عوام اس حق کی لڑائی میں تنہا نہیں ہے بلکہ ایران کے دوسرے بڑے شہر وں اصفہان، شیراز، اہواز، تہران کی عوام اور قم کے علماء بھی ان کے ساتھ ہیں آج قم کے علماء بھی اس اسلام کی راہ  میں اپنی جان مال اور اولاد کی قربان کی پیش کر رہے ہیں۔


امام خمینی (رح) نے اپنے اس پیغام میں شاہ کی خیانت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرمایا کہ شاہ نے ایرانی قوم کے خزانوں کو امریکا کی شپرد کر کے اس قوم کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے آج جہاں ایرانی عوام کو فائدہ ملنا چاہیے وہاں امریکا ایران کے خزانوں سے فائدہ ٹھا رہا ہے یہ ہمارے اور ہمارے ملک کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بانی انقلاب امام خمینی(رح) مختلف مناسبتوں پر اس بات کو بیان کر چکے ہیں کہ  آج پوری قوم سرسخت دشمنوں اور بڑی طاقتوں بالخصوص امریکہ سے برسر پیکار ہے جس نے محمد رضا پہلوی کی سلطنت کے دور میں اپنی جنایت کے ذریعہ ہماری قوم کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی سے دور کر دیا تھا اور ہمارے قومی خزانے کو اپنی ترقی میں استعمال کیا  لہذا اگر  آج ہم نے غفلت سے کام لیا اور انسانیت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش نہیں کی اور بسیجیوں کی عظیم طاقت کے ذریعے اسلامی ملک کا دفاع نہ کیا تو ہم اپنے قوم اور ملک کو بربادی کی طرف لے  جانے کی ذمہ دار ہوں گے لہذا ہم سب پر فرض ہے کہ ہم اسلام اور اسلامی ملک کا دفاع کریں۔