راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید حسین موسوی

حکومت اور قم کے حوزه علمیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش

پہلوی حکومت نے امام خمینی (رح) کے قیام اور آپ کے جلاوطن ہونے کے بعد حوزہ علمیہ قم جو حکومت کے خلاف قیام اور مقابلہ کا مرکزتھا، میں نفوذ کرنے اور علماء و طلاب کو حکومت کا گرویدہ بنانے کے لئے با واسطہ اور بلا واسطہ کچھ منصوبے بنائے

ID: 57654 | Date: 2019/02/09

پہلوی حکومت نے امام خمینی (رح) کے قیام اور آپ کے جلاوطن ہونے کے بعد حوزہ علمیہ قم جو حکومت کے خلاف قیام اور مقابلہ کا مرکزتھا، میں نفوذ کرنے اور علماء و طلاب کو حکومت کا گرویدہ بنانے کے لئے با واسطہ اور بلا واسطہ کچھ منصوبے بنائے ۔


ایک تجویز جس سے شاہی حکومت سوء استفادہ کرنا چاہتی تھی وہ دارالتبلیغ کی بنیاد رکھنا تھی کہ یہ منصوبہ بھی انقلابیوں کی شدید مخالفت سے ناکام ہوا اور چند برسوں کے دوران دوسو چارسو سے زیادہ نہ ہوئے۔ ان کے درمیان کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو مقابلہ کرنے والے نہیں تھے یا کبھی کبھی امام (رح) اور انقلاب کی مخالفت بھی کرتے تھے لیکن حکومت کے مقاصد کو پورا کرنے کی راہ میں بھی کوئی قدم آگے نہیں بڑھایا اور درباری اور شاہ کے ثناگو نہیں بنے۔