کیا آپ مختلف عرب ممالک کی حریت پسندوں تحریکوں کے ساتھ کہ جن میں سے ہر ایک ملت فلسطین کی طرح اپنے خاص حالات میں خاص طریقے کے ساتھ اپنی خود مختاری اور سیاسی، اقتصادی اور عقیدتی آزادی کیلئے سعی اور جہاد کررہی ہے، آپ کا تعلق ہے؟

ایران کی مقدس اسلامی تحریک کا کسی بھی غیر ملکی تحریک کے ساتھ تنظیمی تعلق نہیں ہے

ID: 57391 | Date: 2019/02/02

سوال:  کیا آپ مختلف عرب ممالک کی حریت پسندوں  تحریکوں  کے ساتھ کہ جن میں  سے ہر ایک ملت فلسطین کی طرح اپنے خاص حالات میں  خاص طریقے کے ساتھ اپنی خود مختاری اور سیاسی، اقتصادی اور عقیدتی آزادی کیلئے سعی اور جہاد کررہی ہے، آپ کا تعلق ہے؟


جواب: ایران کی مقدس اسلامی تحریک کا کسی بھی غیر ملکی تحریک کے ساتھ تنظیمی تعلق نہیں  ہے۔ لیکن ہمیں  امید ہے کہ چونکہ ملت ایران نے ہمیشہ حریت پسندوں  خصوصاً فلسطینی بھائیوں  کی غاصب وظالم اسرائیل کے مقابلے میں  حمایت کی ہے اور ہم نے پندرہ سال کے زائد عرصے سے برابر اپنے اعلامئوں  اور بیانات کے ذریعے ان تحریکوں  کی حمایت کی ہے اور ممکنہ حد تک ان کی مدد کی ہے وہ اور آج کے تمام حریت پسند ملت ایران کی حق پسندانہ تحریک اور جدوجہد کی حمایت کریں ۔ ہمیں  امید ہے کہ اس کام کو زیادہ سے زیادہ اور بہت جلدی انجام دیں گے۔


صحیفہ امام، ج ۵، ص ۲۳۱