راوی: حجت الاسلام سید حسین موسوی

مسعود رجوی کی پھانسی کے حکم کے لغو ہونے کی وجہ

مسعود رجوی کی پھانسی کے حکم کے لغو ہونے بارے میں دو نظریہ ہے

ID: 57167 | Date: 2019/01/18

مسعود رجوی کی پھانسی کے حکم کے لغو ہونے بارے میں دو نظریہ ہے: پہلا نظریہ یہ ہے کہ اس کا بھائی اس زمانہ میں سوئیزرلند میں ایرانی سفارت خانہ میں کام کر رہاتھا اور حقوق بشر ادارہ کے بعض افراد سے تعلق رکھتا تھا لہذا اس کی وجہ سے یہ حکم لغو ہوا ہے۔ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ در حقیقت حکم کے لغو ہونے کی بہترین اور موثر ترین دلیل ہوسکتی ہے یہ ہے کہ رجوی نے ساواک سے تعاون کرنے کا وعده کیا تھا اس وجہ سے یہ حکم لغو ہوا۔ یہی وجہ تھی کہ اس ادارہ نے اس سال سے انقلاب کی کامیابی تک مقابلہ کے میدان میں کوئی خاص سرگرمی نہیں دکھائی۔ پھر انقلاب کی کامیابی کے قریب اس ادارہ کے بہی خواہوں کے جیل سے آزاد ہونے پر ان لوگوں نے احتجاج میں شرکت کرنے، پوسٹر اور بینر لگانے جیسی سرگرمی دکھائی۔