کیا دفن کرنے کے بعد نماز میت پڑھ سکتے ہیں؟

دفن کرنے سے پہلے میت پر نماز پڑھنا واجب ہے اس کے بعد نہیں

ID: 56975 | Date: 2019/01/07

سوال: کیا دفن کرنے کے بعد نماز میت پڑھ سکتے ہیں؟


جواب: دفن کرنے سے پہلے میت پر نماز پڑھنا واجب ہے اس کے بعد نہیں  ۔ہاں  اگر فراموشی یا کسی اور عذر کی وجہ سے نماز سے قبل ہی دفن کر دیا جائے یادفن کے بعد معلو م ہو کہ جو نماز اس پر پڑھی گئی ہے وہ باطل تھی تو نماز پڑھنے کے لئے اس کی قبر کا کھودنا جائز نہیں  ہے بلکہ شرائط مثلا قبلہ روہونا کا خیال رکھتے ہوئے اس کی قبر پر ہی نماز پڑھی جائے گی بشر طیکہ اتنی مدت نہ گزر چکی ہو کہ جس میں  اس کا جسد  خراب ہو گیا ہو اور اس اعتبار سے کہ اس پر میت کا عنوان صادق نہ آئے بلکہ وہ شخص جو اس میت پر نماز نہ پڑھ سکا ہو جس پر دفن سے قبل نماز پرھی جا چکی ہے تو اس کے لئے دفن کے بعد ایک دن اور رات تک اس پر نماز جنا زہ پڑھنا جا ئز ہے اور اگر اس سے زیادہ مدت گز ر چکی ہو تو بناء بر احتیا ط اس پر نماز نہ پڑھی جائے ۔ 


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 74