کیا غسل و کفن سے پہلے نماز میت پڑھ سکتے ہیں؟

غسل و کفن کے بعد نماز پڑھنی چاہئے

ID: 56947 | Date: 2018/12/30

سوال: کیا غسل و کفن سے پہلے نماز میت پڑھ سکتے ہیں؟


جواب: غسل و کفن کے بعد نماز پڑھنی چاہئے پس ان سے پہلے نماز پڑھنا کافی نہیں ہے اور اگر غسل و کفن دینا ممکن نہ ہو تو نماز ساقط نہیں  ہوتی جیسا کہ اگر میت کو دفن کر نا ممکن نہ ہو تو بھی نماز ساقط نہیں  ہو تی بنا بریں   اگرمیت صحرا میں  پڑی ہوئی ملے اور اس کا غسل وکفن اور دفن ممکن نہ ہو تو اس پر نماز پڑھ کر اسے وہیں  چھوڑ دیاجائے ۔ خلاصہ یہ کہ واجبات میں  سے جو بھی ممکن نہ ہو وہی ساقط ہے اور جو ممکن ہو اسے انجام پانا چاہئے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 70