نواب صفوی کی کتاب اسلامی حکومت امام خمینی(رح) تک کیسے پہنچی؟

مرحوم شہید نواب صفوی نے اسلامی حکومت کے بارے میں ایک کتاب لکھی تھی جس کا ایک نسخہ مہدی طبا طبائی کے پاس تھا جس کو حاصل کرنے کے لئے کچھ لوگوں کو مشہد کی جانب سفر کرنا پڑھتا ۔

ID: 56913 | Date: 2018/12/24

نواب صفوی کی کتاب اسلامی حکومت امام خمینی(رح) تک کیسے پہنچی؟


مرحوم شہید نواب صفوی نے اسلامی حکومت کے بارے میں ایک کتاب لکھی تھی جس کا ایک نسخہ مہدی طبا طبائی کے پاس تھا جس کو حاصل کرنے کے لئے کچھ لوگوں کو مشہد کی جانب سفر کرنا پڑھتا ۔


جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی طباطبائی اپنی کتاب اخلاق اور مزاحمت میں بیان کرتے ہیں کہ اگر اس کتاب کے بارے میں کچھ کہوں تو مجھے ایک واقعہ بیان کرنا پڑھے گا اور وہ یہ ہیکہ ہم جب قیطریہ سے  امام خمینی (رح) کی آزادی کے بعد ہم قم میں آپ کی خدمت میں پہنچے تو وہاں اسلامی حکومت کے بارے میں ایک میٹینگ منعقد ہوئی جس میں جناب آغای سعیدی نے آٰیۃ اللہ حضرت امام خمینی(رح) سے عرض کیا کہ جناب آغای طباطبائی کے پاس مرحوم شہید نواب صفوی کی کتاب اسلامی حکومت موجود ہے امام خمینی(رح) نے اس بات کو سننے کہ بعد فرمایا اس کتاب کومجھ تک ہینچائیں تانکہ میں دیکھوں جس کے جواب میں نے عرض کیا کہ ابھی مجھے اس تک رسائی حاصل نہیں ہے اور اس کا تہران منتقل کرنا میرے لئے مشکل ہے۔


اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) نے فرمایا اب جیسے بھی ہوا اس کے لانے اسباب میں خود فراہم کروں گا اس کے بعد میں مشہد چلا گیا اور وہاں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آغای مصطفی (رح) شیخ علی تہرانی کے ہمراہ میرے گھر تشریف لائے اس وقت  بھی ہمارا گھر بند علیخان میں تھا ان لوگوں نے ایڈریس گم کر دیا تھا اور جناب آغای مروارید کے گھر سے مجھے فون کیا اس کے بعد جناب آغای مروارید کے بیٹے نے ان کو ہمارے گھر تک پہنچایا اور صبح کتاب لے کر تہران کی طرف روانہ ہو گے۔