امام خمینی (رح) آیت اللہ بروجردی بعد کیسے مرجعیت پر فائز ہوئے؟

امام خمینی (رح) نے آیت اللہ بروجردی کی رحلت کے بعد حوزہ علمیہ و لوگوں کے استقبال کے باوجود اپنی مرجعیت کی کوشش نہین کی

ID: 56894 | Date: 2018/12/19

امام خمینی (رح) آیت اللہ بروجردی بعد کیسے مرجعیت پر فائز ہوئے؟


جواب: امام خمینی (رح) نے آیت اللہ بروجردی کی رحلت کے بعد حوزہ علمیہ و لوگوں کے استقبال کے باوجود اپنی زندگی کے گزشتہ زمانے کی طرح اپنی مرجعیت کے لئے ذرہ برابر کوشش نہیں کی حتی اپنے چاہنے والوں کی آراء و اصرار پر بھی اس سلسلہ میں سختی سے مقابلہ کرتے تھے اور یہ اس حال میں تھا کہ جب امام خمینی (رح) کی جانب سے کتاب (عروۃ الوثقی) کے تمام ابواب پر دئے گئے فتاویٰ آیت اللہ بروجردی کی رحلت سے پانچ سال پہلے مکمل ہو چکے تھے۔ اور انہی سالوں میں کتاب ( وسیلۃ النجاۃ) پر امام خمینی (رح) کی جانب سے تحریر شدہ حاشیہ بھی توضیح المسائل کے عنوان سے تحریر ہو چکا تھا۔


علم، فضیلت اور تقوی میں امام خمینی (رح) کی ممتاز و نمایاں عظمت کی وجہ سے بہت سے لوگ آپ (رح) کے اعلم و برتر ہونے کے قائل ہو چکے تھے اور آپ (رح) کی تقلید کیا کرتے ہوئے آپ (رح) کے فتاویٰ اور احکامات پر عمل کرتے تھے۔ اسی طرح اس زمانہ میں امام خمینی (رح) کے علمی و ممتاز مقام کے بارے میں مکمل آگہی رکھنے والے بہت سے علما اور صاحب نظر افراد نے بھی آپ (رح) کی اعلمیت کے سلسلہ میں رائے دی نیز انہوں نے اپنے بیانات، خطبوں اور گفتگو میں امام (رح) کی مرجعیت کے بارے میں اپنی اٹل رائے لوگوں کے گوش گزار کی۔