راوی : فاطمہ طبا طبائی

سید احمد خمینی کے ساتھ میری شادی کیسے ہوئی:فاطمہ طبا طبائی

مرحوم حاج سید احمد خمینی (رح) کی شادی آیۃ اللہ سلطانی طباطبائی کی بیٹی محترمہ ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی سے ہوئی تھی محترمہ ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی آیۃ اللہ سلطانی کی فیملی نے 1968 میں اپنے احباب کے دیدار اور زیارت عتبات کے لئے سفر پر تھی اور اسی سفر میں محترمہ فاطمہ اور سید احمد خمینی کی شادی کے مقدمات فراہم ہوے۔

ID: 56879 | Date: 2018/12/22

سید احمد خمینی کے ساتھ میری شادی کیسے ہوئی:فاطمہ طبا طبائی


مرحوم حاج سید احمد خمینی (رح) کی شادی آیۃ اللہ سلطانی طباطبائی کی بیٹی محترمہ ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی سے ہوئی تھی محترمہ ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی آیۃ اللہ سلطانی کی فیملی نے 1968 میں اپنے احباب کے دیدار اور زیارت عتبات کے لئے سفر پر تھی اور اسی سفر میں محترمہ فاطمہ اور سید احمد خمینی کی شادی کے مقدمات فراہم ہوے۔


جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرحوم حاج سید احمد خمینی (رح) کی شادی آیۃ اللہ سلطانی طباطبائی کی بیٹی  محترمہ ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی سے ہوئی تھی محترمہ ڈاکٹر فاطمہ طبا طبائی آیۃ اللہ سلطانی کی فیملی نے 1968 میں اپنے احباب کے دیدار اور زیارت عتبات کے لئے سفر پر تھی اور اسی سفر میں محترمہ فاطمہ اور سید احمد خمینی کی شادی کے مقدمات فراہم ہوے۔


حاج سید احمد خمینی کی اہلیہ اپنی ایک کتاب میں اس شادی کے بارے بیان کرتی ہیں کہ آیۃ اللہ سلطانی کی فیملی نے 1968 میں اپنے احباب کے دیدار اور زیارت عتبات عالیات کے لئے سفر پر تھی اور اسی سفر میں محترمہ فاطمہ اور سید احمد خمینی کی شادی کے مقدمات فراہم ہوے۔


انہوں نے اپنی اور سید احمد خمینی کی والدہ محترمہ کی ابتدائی آشنائی کی طرف اشارہ کرتے لکھا ہے کہ ہم سب سے نجف پہنچے اور اسی ہفتہ منگل کو اپنی خالہ اور والدہ کے ساتھ کوفہ کے نزدیک یونس نبی کی زیارت کے لئے گئے یہ زیارت فرات کے کنارے پر تھی وہیں پر ہم نے ایک ایرانی خاتون کو دیکھا جس نے عربی چادر پہن رکھی تھی میری والدہ اور خالہ نے اس خاتون کو پہچان لیا اور بڑے مودبانہ انداز میں ان کو سلام کیا والدہ نے آہستہ سے میرے کان میں کہا کہ یہ آیۃ اللہ خمینی کی اہلیہ ہیں۔


زیارت کے بعد ہمارے درمیان گفتگو کے دور کا آغاز ہوا میں نے کہا کہ میں خانم فریدہ(امام کی بیٹی) کی ہم کلاس ہوں انہوں نے بھی کہا ہاں ہاں فریدہ نے ہم کو بتا یا تھا اس سے پہلے میں قم میں اپنی دوست ملیحہ سے سن چکی تھی کہ فریدہ نے  اس رشتہ کے لئے میرا نام  امام خمینی(رح) کی اہلیہ کو پیش کر چکی ہے لیکن پھر بھی میں ان کے منہ سے سن کر مطمئن ہو نا چاہتی تھی۔


انہوں نے لکھا کہ ماہ صفر کے آخر میں حرم امام علی علیہ السلام میں ایک بار پھر امام خمینی(رح) کی اہلیہ محترمہ سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں انہوں نے فرمایا میں ماہ صفر کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی تاکہ آپ کی خدمت میں پہنچ سکوں لیکن کیوں کہ ہمیں اسی مہینے میں ایران واپس آنا تھا تو اسی وجہ سے خانم خدیجہ ثقفی اسی دن عصر کے وقت ہمارے گھر تشریف لائیں اور مجھے اپنی بغل میں لیتے ہوے فرمایا ماشاء اللہ دلہن اس لفظ کو سنتے ہی میں حیران ہو گئی اور کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا جواب دوں اور اس طرح میں امام خمینی(رح) کے خاندان کا حصہ بن گئی۔