راوی: فاطمہ طبا طبائی

اولاد کی تربیت میں ماں کا کردار

اولاد کی تربیت میں ماں کا کردار

ID: 56848 | Date: 2018/12/20

اولاد کی تربیت میں ماں کا کردار


راوی: فاطمہ طبا طبائی


امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) کی دلہن محترمہ طبا طبائی اپنے ایک انٹرویو میں نقل کرتی ہیں  امام خمینی(رح) فرماتے تھے کہ گھر میں ماں کا کردار بہت اہم ہے اور بچوں  کی تربیت کو بہت اہمیت دیتے تھے کبھی کبھی ہم مذاق کرتےتھے اور عرض کرتے تھے کہ پھر تو عورت کو ہمیشہ گھر میں رہنا چاہیے جس کے جواب میں امام (رہ) فرماتے تھے آپ اس گھر کو کم نہ سمجھیں آپ بچوں کی تربیت کو کم نہ سمجھیں کیوں کہ اگر کوئی انسان کسی ایک بشر کی صحیح تربیت کر دے تو اس نے معاشرہ کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔


امام خمینی(رح) کا ماننا تھا کہ مرد بچوں کی تربیت نہیں کر سکتے یہ کام صرف عورت ہی کر سکتی ہے کیوں کہ عورت کے اندر محبت زیادہ پائی جاتی ہے اور ہر فیملی محبت کی بنیاد پر قائم ہے۔