لشکر مخلص خدا

بسیجی جوان امام خمینی (رح) اور آپ کے جانشین سید علی خامنہ ای کے فرزندان ہیں

ID: 56749 | Date: 2018/12/09
بے شک بسیجی جوان امام خمینی (رح) اور آپ کے جانشین سید علی خامنہ ای کے فرزندان ہیں لہذا بسیجی کے حقیقی معنی کو سمجھنے  کے لئے امام خمینی(رح) کے نطریات کی بررسی کرنی ہوگی۔


امام خمینی (رح) نے بسجیوں کو خصوصیات کو بیان کیا ہے جن میں سے بعض کی طرف یہاں اشارہ کریں گے ۔


امام خمینی(رح) بسیجیوں کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں ایک بسیجی کے میں حداقل درج ذیل خصوصیات کا ہونا ضروری ہے:


اسلامی انقلاب کے بانی بسیجیوں کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں ایک بسیجی کی سب پہلی خصوصیت یہ ہیکہ اس کے اور اس کے پرور دگار کے درمیان ایک خاص رابطہ برقرار ہو کیوں کہ ایک بسیجی کی ساری خصوصیات اس خصوصیت سے مرتبط ہیں اگر اللہ سے اس کا رابطہ مضبووط ہوگا تو اس کا ہر کام اللہ کے لئے ہوگا۔


امام خمینی(رح) بسیجی کی ایک اور خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے فرماتے ہیں ایک بسیجی کے اندر اخلاص ہونا چاہیے یعنی اس کا کوئی بھی عمل اپنی طاقت اور ذاتی مفادات کے لئے نہ ہو بلکہ وہ اپنے ہر کام کو صرف رضا الہی کو حاصل کرنے کے لئے انجام دے امام(رہ) فرماتے بسیج خدا کا مخلص لشکر ہے۔


اسلامی انقلاب کے بانی فرماتے ہیں  رضا کار فورس بسیج کا ہر عمل  رضای الہی کے لئے ہو رہبر انقلاب فرماتے ہیں بسیج نے اپنے جہادی عمل میں اپنے خدا سے معاملہ کیا ہے لہذا ان کے اس عمل کا اجر دنیا میں دینا نا ممکن ہے کیوں کہ دنیاوی اجرت دنیاوی کاموں کے لئے دی جاتی اور بسیجیوں ہر کام ان کے ایمان کی نشانی ہے لہذا اس کی اجرت معین کرنا ہمارے لئے نا ممکن ہے۔