اہل اسلام کے نام امام خمینی(رح) کا پیغام

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ اہل سنت ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے بھائی ہیں

ID: 56445 | Date: 2018/11/22

اہل اسلام کے نام امام خمینی(رح) کا پیغام


امام خمینی(ر) حج کی مناسبت سے اپنے ایک  پیغام میں مسلمانوں سے فرمایا کے شیعوں کو اپنے بھائی کی طرح دیکھیں اور اپنے اس عمل سے دشمن کے منصوبوں کو ناکام  بنائیں۔


جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق: امام خمینی(رح) نے 1979 میں حج کی مناسبت سے مسلمانوں اور حجاج کرام کے نام  اپنے ایک  پیغام میں مسلمانوں سے فرمایا کے شیعوں کو اپنے بھائی کی طرح دیکھیں اور اپنے اس عمل سے دشمنان اسلام  کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔


اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) اپنے اس پیغام میں فرماتے ہیں اسلامی انقلاب میں ان دو قبیلوں کے درمیان کوئی فرق نہیں اور یہاں سب دوستی اور اخوت و بھائی چارگی سے زندگی بسر کر رہے ہیں ایران میں کثیر تعداد میں ملک بھر میں اہل سنت بہترین زندگی بسر کر رہے ہیں وہیں ان کے علماء بھی دین اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔


امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ اہل سنت ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کے بھائی ہیں امام (رہ) فرماتے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران میں اہل سنت نے اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوے  اسرائیل اور امریکا کے لئے کام کرنے والے منافقین اور اسلام کے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔


امام خمینی (رح) عالم اسلام کو خطاب کرتے ہوے فرماتے ہیں اسلامی ممالک میں زندگی بسر کرنے والے میرے اہل سنت بھائی اس بات کو سمجھ لیں کہ شیطانی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہیں کیوں کہ اگر ان کے اندر اسلام اور مسلمین کا درد ہوتا تو یہ دشمنان اسلام کے ساتھ متحد نہ ہوتے لہذا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری کہ ایسے افراد اور حکام سے اظہار برائت کریں اور ان کی منافقانہ سازشوں کی طرف توجہ نہ دیں۔


اسلامی انقلاب کے رہبر کبیر اپنے اس پیغام میں عالم اسلام کو خطاب کرتے ہوے فرماتے ہیں میں تمام مسلمانوں کی طرف اخوت و بھائی چارگی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں اور ان سے امید کرتا ہوں کہ وہ شیعوں کو اپنے بھائی کی طرح دیکھیں اور اپنے اس عمل سے دشمنان اسلام  کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔


واضح رہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب میں اہل سنت نے بھی اہم کردار  ادا کیا ہے اور شاید یہ کہنا بھی مناسب ہو گا کہ ایران میں شیعہ اور سنی کے درمیان  اخوت و بھائی چارگی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج بھی فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو لڑانے میں سرگرم ہیں وہ اسلام کو نقصان پہچانے کے در پے ہیں۔


آج عرب ممالک کے حکام اقتدار کی ہوس میں فرقہ پرست طاقتوں کے اشاروں پر مسلمانوں کے درمیان فرقہ پرستی پھیلا رہے ہیں جو صرف اور صرف اقتدار کی خاطر ہے آج سپر طاقتیں مسلمانوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسلام کو اپنے اہداف کے تحقق کے لئے ختم  کرنا چاہتے ہیں لہذا اگر عالم اسلام کو کامیابی حاصل کرنی ہے تو اسے امام خمینی(رح) کے افکار پر عمل کرتے ہوے اپنے درمیان اخوت و بھائی چارگی قائم کرنی ہو گی۔