امام زمانہ عج کے ظہور میں ہمارا کردار

کبھی کبھی انسان یہ سوچتا ہے کہ میں واجبات اور محرمات کی رعایت کر کے اپنے ایمان کی حفاظت کروں گا جب کہ یہی انسان پہر کہتا کہ نہیں میں ایک مسلمان اور مومن ہونے کی حیثیت سے خداوند متعال کا اس زمین و آسمان کو خلق کرنے،آسمانی کتابوں کو نازل کرنے اور انبیاء کو مبعوث کرنے کے ہدف کو درک کرنا چاہتا ہوں انسان کی یہی فکر اس کو سعادتمند بناتی ہے اور اس کے مسلمان ہونے کی پہچان بنتی ہے۔

ID: 56382 | Date: 2018/11/19

امام زمانہ عج کے ظہور میں ہمارا کردار


کبھی کبھی انسان یہ سوچتا ہے  کہ میں واجبات اور محرمات کی رعایت کر کے اپنے ایمان کی حفاظت کروں گا جب کہ یہی انسان پہر کہتا کہ نہیں میں ایک مسلمان اور مومن ہونے کی حیثیت سے خداوند متعال کا اس زمین و آسمان کو خلق کرنے،آسمانی کتابوں کو نازل کرنے اور انبیاء کو مبعوث کرنے کے ہدف کو درک کرنا چاہتا ہوں انسان کی یہی فکر اس کو سعادتمند بناتی ہے اور اس کے مسلمان ہونے کی پہچان بنتی ہے۔


امام خمینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کبھی کبھی انسان یہ سوچتا ہے  کہ میں واجبات اور محرمات کی رعایت کر کے اپنے ایمان کی حفاظت کروں گا جب کہ یہی انسان پہر کہتا کہ نہیں میں ایک مسلمان اور مومن ہونے کی حیثیت سے خداوند متعال کا اس زمین و آسمان کو خلق کرنے،آسمانی کتابوں کو نازل کرنے اور انبیاء کو مبعوث کرنے کے ہدف کو درک کرنا چاہتا ہوں انسان کی یہی فکر اس کو سعادتمند بناتی ہے اور اس کے مسلمان ہونے کی پہچان بنتی ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی(رح) اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں میں اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اسلامی جمہوری ایران دنیا بھرمیں مسلمانوں کی اسلامی شناخت و تشخص کو بحال کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت کا استعمال کرے گا انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بھی ظالموں کی پیروی نہ کرتے ہوے ان کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اسلامی حکومت کے لئے زمینہ سازی کرنا چاہیے۔


امام خمینی(رح) فرماتے ہیں ہم سب منتظر ہیں اور ہمیں اس انتظار میں میں اسلام کے لئے اہم کارنامون کو انجام دینے کی ضرورت ہے ہمیں کوشش کرنا چاہیے تاکہ دنیا بھر میں اسلام طاقتور بن سکے اور ظہور کے مقدمات فراہم ہوں۔


امام خمینی(رح) کے ان الفاظ  سے یہ بات واضح ہو جاتی ہیکہ انتظار کا مطلب صرف بیٹھ  انتظار کرنا نہیں بلکہ اسلامی حکومت اور ظہور کے لئے مقدمات و اسباب  کا فراہم کرنا ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس دنیا میں اسلام کو طاقتور بنانے کی کوشش کریں تاکہ اس دنیا سے ظلم وستم کا خاتمہ ہوسکے۔


امام خمینی(رح) دنیا بھر میں ہو رہے ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں ہم دنیا بھر میں عدالت قائم نہیں کر سکتے لیکن ہم سب ان کے آنے کے لئے کام کر سکتے ہیں آج دنیا ظلم سے بھری ہے ہم ظلم کو نہیں روک سکتے لیکن ہماری شرعی ذمہ داری ہے کہ ہم ظلم کا مقابلہ کریں لیکن ہم اس وقت پوری دنیا سے ظالموں سے مقابلہ بھی نہیں کرسکتے لہذا ہمیں اپنے اعمال کے ذریعے مہدی موعود عج اللہ تعالی فرجہ الشریف  کی حکومت کے لئے زمینہ سازی کرنی ہوگی تاکہ وہ آئیں اور دنیا سے ظلم وستم کا خاتمہ کریں۔


واضح رہے آج پوری دنیا میں مسلمانوں پر طرح طرح کے ظلم ہو رہے ہیں آج مسلمان اپنی شناخت بتانے سے ڈرتا ہے کیوں کہ دنیا کی سپر طاقتیں اس وقت اسلام اور مسلمانوں کی دشمن بنی ہوئی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس دنیا سے اسلام کا نام ختم کر دیا جاے لہذا مسلمان اپنے کردار کے ذریعے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا مقابلہ  کرسکتے ہیں۔