اسلام کا ہدف انسان کو سعادتمند بنانا ہے

اسلام کا ہدف انسان کی تربیت ہے اسی لئے محبت اور مہربای کی تاکید کرتا ہے اسلام اس محبت کے ذریعے انسان کی تربیت کر کے اسے کمال تک پہنچانا چاہتا ہے ۔

ID: 56354 | Date: 2018/11/15

اسلام کا ہدف انسان کو سعادتمند بنانا ہے


اسلام کا ہدف انسان کی  تربیت ہے اسی لئے محبت اور مہربانی کی تاکید کرتا ہے اسلام اس محبت کے ذریعے انسان کی تربیت کر کے اسے کمال تک پہنچانا چاہتا ہے ۔


امام خمینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام کا ہدف انسان کی  تربیت ہے اسی لئے محبت اور مہربانی کی تاکید کرتا ہے اسلام اس محبت کے ذریعے انسان کی تربیت کر کے اسے کمال تک پہنچانا چاہتا ہے۔


 امام خمینی(رح) نے اسلامی مکتب تربیت پائی تھی آپ قرآن، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ اطہار علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں اس بات کے معتقد ہیں کہ اس کائنات  کا وجود رحمت کی بنا پر ہے تمام انسانوں نے اس رحمت کے سایہ میں پرورش پائی ہے لہذا رحمت الہی ہر انسان کو شامل  ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی ارشاد فرماتے ہیں خداوند متعال اپنے تمام بندوں پر مہربان ہے اور یہی مہربانی اس کے بندوں کی آسائیش و آرامش فراہم کرتی ہے خداوند متعال نے اسی رحمت اور محبت کے بنا پر انسان کی ہدایت کے لئے تمام انبیاء علیھم السلام کومبعوث کیا تھا لیذا اس نے اپنے بندوں کی کامیابی کے لئے  تمام مادی اور معنویت اسباب  فراہم کئے ہیں۔


امام خمینی(رح) قرآن کریم عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ قرآن کریم تمام انسانوں کے لئے رحمت ہے اور پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پوری دنیا کے لئے رحمت ہیں۔


پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمام عالم کے لئے رحمت تھے حتی ان کے لئے بھی رحمت تھے جنہوں نے آپ کے ساتھ جنگ کی تھی اس بارے میں امام خمینی(رح) فرماتے ہیں پیغمبر اکرام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جنگیں کسی ملک کے لئے نہیں تھیں بلکہ ان ساری جنگوں کی وجہ انسانوں کی سعادت تھی وہ چاہتے تھے کہ انسانوں کو سعادت تک پہنچائیں اور رحمت الہی کا تقاضا پورا کریں۔


اسلامی انقلاب کے رہبر ارشاد فرماتے ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ اطہارعلیھم السلام ہمیشہ دوسروں سے پیار اور محبت سے ملتے تھے اگر کوئی اجنبی ان سے ملتا تھا تو ان کو پہچان نہیں پاتا تھا۔


امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ  اچھا سلوک رکھیں کیوں کہ جب خود اس کائنات کے خالق نے اس کائنات کی بنیاد پیار اور محبت پر رکھی ہے تو ہم انسان جو اس کے بندے ایک دوسرے سے محبت کیوں نہ کریں امام (رہ) فرماتے ہیں تمام انسانوں کو خصوصا مسلمانوں کو تکبر سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا چاہیے اور خداوند متعال کی دی ہوئی نعمتوں کے سامنے تواضع سے زندگی بسر کرنا چاہیے۔


امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ کسی بھی انسان کو اپنی دولت اور طاقت کی بنا پر غرور نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے جو کہ اختلاف کا سبب بنتی ہے ۔


امام(رہ) اسلامی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ اس اسلامی حکومت کی بنیاد بھی پیار و محبت پر رکھی گئی ہے لہذا ہماری ذمہ داری کے ہر طبقہ کے لئے اسباب رحمت فراہم کریں۔