ایرانی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اغوا شدہ سرحدی محافظوں کے بارے میں گفتگو

اسلامی جمہویہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان میں اعلی حکام اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی آزادی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ID: 56135 | Date: 2018/11/01

ایرانی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران کی  اغوا شدہ سرحدی محافظوں کے بارے میں گفتگو


اسلامی جمہویہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان میں اعلی حکام اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی آزادی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔


جماران خبرا رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی آزادی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ افغانستان اور یمن کے موضوعات کےبارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے سلسلے میں گفتگو اور تجاویز پیش کیں.


واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آج صبح پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی آزادی کے بارے میں پاکستان کے اعلی حکام سے تبادلہ خیال کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب پاکستان کے وزیر خارجہ محمو قریشی سے اور دوسرے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔


ادہر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج صبح اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے جہاں انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں کے تعلقات محکم اور استوار ہیں۔ ایران نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی مسائل میں پاکستان کے ساتھ مشاورت کی ہے ۔ دہشت گرد دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں حال ہی میں پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں نے ایران کے سرحدی محافظوں کو اغوا کرلیا ہے۔  ایرانی سرحدی محافظوں کی آزادی کے سلسلے میں پاکستانی حکام نے بھر پور تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ٹیلیفون پر اس موضو ع کے بارے میں پاکستانی حکام سے گفتگو ہوئی اور اس سفر میں بھی اس موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایران پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں پاکستانی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔


ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آج میں پاکستان آیا ہوں تاکہ پاکستانی حکومت کے تعاون سے اس مسئلہ کو حل کیا جاے وہیں پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ہوائی اڈے پر ایران کے سفیر مھدی ھنر دوست اور پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔


واضح رہے گذشتہ مہینے میں بعض مقامی جاسوسوں کے تعاون سے پاکستان میں  سر گرم دہشت گرد تنظیم نے ایران کے سرحدی محافظوں کو اغوا کر کے پاکستان منتقل کر دیا ہے یہ دھشت گرد تنظیم اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلام کے دشمنوں کے اشاروں پر ہمیشہ اسلام کے خلاف سرگرم رہتی ہے اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن پاکستان اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔