عاشورا کی اہمیت

قیام عاشورا کی اہمیت کو بیان فرمائیں؟

ID: 56129 | Date: 2018/10/31

قیام عاشورا کی اہمیت کو بیان فرمائیں؟


اسلامی انقلاب کے رہبر فرماتے ہیں اگر عاشورا نہ ہوتا تو بنی امیہ کی غلط فکر وحی اور کتاب الہی پر سرخ قلم پھیرنا چاہتی تھی اور دوران بت پرستی کی خطرناک یادگار یزید کہ جو یہ سوچ رہا تھا کہ فرزندان وحی کو شھید کر کے اسلام کی بنیادوں کو ختم کر دے گا اور کھلے عام اس بات  (لا خبر جاء و لا وحی جاء)کا اعلان کر کے الہی حکومت  کی بنیادوں کو محو کر دے گا ہمیں نہیں معلوم ایسی صورت حال میں اسلام اور قرآن پاک پر کس طرح کی مصیبت وارد ہوتی لیکن خداوند متعال کا یہ ارادہ تھا اور ہے کہ اسلام و قرآن انسانوں کی ہدایت کے لئے ہمیشہ باقی رہیں گے جن کو خداوند متعال نے فرزندان وحی کے خون اور شہادت کے ذریعے ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا ہے.