سوال: اگر دوران غسل حدث اصغر سرزد ہوجائے تو کیا غسل باطل ہے؟

اگر دوران غسل حدث اصغر سرزد ہوجائے

ID: 56104 | Date: 2018/11/02

سوال: اگر دوران غسل حدث اصغر سرزد ہوجائے تو کیا غسل باطل ہے؟


جواب: اگر دوران غسل حدث اصغر سرزد ہوجائے تو بنا ء بر اقوی غسل با طل نہیں  ہوگا لیکن غسل کے بعد وہ چیزیں  جن میں وضو شرط ہے ان کے لئے وضو کرنا واجب ہے اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ وہ دوبارہ اس کی نیت سے غسل کرے کی یہ غسل اس پر واجب تھا یا اس کی تکمیل واجب تھی اور اسکے بعدوضو بھی کرے گا ۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 42