اسلام اور اسلامی ملک کی حفاظت کرنا ہر مرد اور عورت پر واجب ہے: امام خمینی(رح)

اگر کوئی ہمارے ملک پر حملہ کرے، ملک کے تمام افراد پر اسلامی ملک کی حفاظت کرنا واجب ہے

ID: 55599 | Date: 2018/09/27

مرد اور عورت پر اسلام و اسلامی ملک کی حفاظت کرنا واجب ہے: امام خمینی (رح)


اگر کوئی ہمارے ملک پر حملہ کرے، ملک کے تمام افراد پر اسلامی ملک کی حفاظت کرنا واجب ہے


بصیرت خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے 12فروردین کو کردستان کی عوام سے خطاب کرتے ہوے فرمایا کردی بہن بھائیوں سے میری گزارش ہے کہ اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مل کر ملک کی حفاظت کریں۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی نے فرمایا اگر کوئی ہمارے ملک، اسلامی ملک پر حملہ کرنا چاہیے تو ملک کے افراد مرد، عورت، چھوٹے، بڑے سب پر ملک کی حفاظت کرنا واجب ہے جہاد اور دفاع میں فرق ہے جہاد میں شرائط ہیں لیکن دفاع میں کوئی شرط نہیں امام خمینی(رہ) کی گفتگو نے عورتوں کے اندر بے نظیر جذبہ پیدا کیا۔


امام خمنینی (رح) معاشرہ میں خواتین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے فرماتے ہیں مجھے آپ بہنوں سے امید ہے کہ آپ اسلامی ملک کی حفاظت کے علاوہ علمی میدان میں بھی مجاہدت کریں کیوں کہ علمی میدان بھی اسلام کی ضروریات میں سے ایک اسلام کا دفاع کرنا تمام مردوں اور عورتوں پر واجب ہے لیکن علم حاصل کرنا بھی سب کے لئے مہم و ضروری ہے۔


رہبر انقلاب حضرت امام خمینی(رح) ہمیشہ عورتوں کو میدان دفاع میں  سرگرم رہنے کی تاکید کرتے ہوے فرماتے ہیں الحمد للہ آج ہماری قوم کے پاس ایسے نوجوان ہیں جو فوجی تربیت کے ساتھ  پورے ملک میں ایران اور اسلام کے دشمنوں کی سوچ کو ختم کر کے پروردگار کی طاقت پر اعتماد کے ساتھ تمام مشکل مسائل اور شیطانی طاقتوں پر قابو پا لیں گے۔


امام (رہ) فرماتے ہیں ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ آج ایران کی بوڑھی، جوان اور چھوٹی بچی بھی اسلام اور اسلامی ملک کی حفاظت کے لئے ایران کی ثقافت، اقتصاد اور فوج میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ یا ان سے بھی بہتر کرادار ادا کر رہی ہیں۔


امام رہ فرماتے ہیں یہ جو کہا جاتا ہیکہ اگر اسلامی قوانین نافذ ہو جائیں گے تو عورتوں کو گھروں میں بند رہنا پرھے گا یہ سب اسلام کے دشمنوں کی طرف سے اسلام کو بدنام کرنے کی سازشیں ہیں ورنہ صدر اسلام میں بھی عورتیں مردوں کے ساتھ میدان جنگ شرکت کرتی رہی ہیں امام عورتوں کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں اسلام میں مردوں کے مقابلہ میں عورتوں کو زیادہ اہمیت دی  ہے اور اسی طرح عورتوں نے مردوں سے زیادہ اسلام کی خاطرمیدان جنگ میں قربانیاں دی ہیں ۔


اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی ایسی بہت ساری مائیں ہیں جنہوں نے اسلام اور اسلامی ملک کی خاطر اپنی اولاد کو اللہ کی راہ میں قربان کر دیا جن میں سے ایک ماں ایسی بھی تھی کہ جب اس کا بیٹا زخمی ہو کر اسپتال پہنچا ہے تو ماں نے ڈاکٹر سے التماس کی کہ کوشش کریں جتنا جلدی ہو سکے اس کا ہاتھ ٹھیک ہوجاے تاںکہ میں اسے میدان جنگ میں بھیج سکوں جب کہ اس ماں کا ایک بیٹا پہلے شھید ہو چکا ہے ایران کی خواتین کو یہ جذبہ میدان کربلا سے ملا ہے


واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بہت ساری شھداء اور مجایدین کی بیویوں نے امام خمینی (رح) کی آواز پر لبیک کہتےہوے دونوں میدانوں میں کام کیا ہے ۔