محرم کے پہلے عشرہ میں امام خمینی(رح) کن کاموں کو انجام دیتے تھے؟

محرم کے پہلے عشرہ میں امام خمینی(رح) کن کاموں کو انجام دیتے تھے؟

ID: 55477 | Date: 2018/09/16

محرم کے پہلے عشرہ میں امام خمینی(رح) کن کاموں کو انجام دیتے تھے؟


امام ساتھ سے تیرہ محرم تک کربلا رہتے اور دن میں دو بار زیارت کا شرف حاصل کرتے تھےملک بدری کے 15 سال تک امام اسی طرح ہر سال اس عمل کو تکرار کرتے تھے۔


امام ہمیشہ ساتھ محرم تک نجف اشرف میں عزاداری کرتے اور ساتھ کے بعد کربلا تشریف لے جاتے اور ہر سال ساتھ محرم کو ظہر یا عصر سے پہلے کربلا کی طرف سفر شروع کرتے اور ان دنوں میں ہر روز امام زیارت عاشورا کی تلاوت کرتے تھے نجف اشرف میں بھی پابندی کے ساتھ دن میں دوبار حرم جایا کرتے دن میں زیارت عاشورا پڑھنے کے لئے حرم میں مشرف ہوتے اور رات کو معمول کے مطابق زیارت کرتے اور دعا پڑھتے تھے۔


تیرہ محرم کے بعد کربلا سے نجف تشریف لاتے جن ایام میں امام کربلا میں قیام کرتے ہر روز دو مرتبہ حرم امام حسین علیہ السلام میں زیارت کا شرف حاصل کرتے حالانکہ ان ایام میں حرم ابا عبد اللہ علیہ السلام میں زائرین کی کافی تعداد ہوتی ہے جہاں زیارت کرنا اور نماز پڑھنا مشکل ہوتا ہے لیکن امام پھر بھی زیارت کے لئے جاتے اور بغیر کسی مدد کے زیارت کرتے تھے۔