حرم سید الشھداء میں امام خمینی(رح) کا زیارت عاشورہ پڑھنے کا طریقہ

امام خمینی (رح)حرم سید الشھداء میں کس طرح زیارت عاشورہ نپڑھتے تھے؟

ID: 55465 | Date: 2018/09/15

امام خمینی (رح)حرم سید الشھداء میں کس طرح زیارت عاشورہ نپڑھتے تھے؟


ماہ محرم میں حرم سید الشھداء میں بہت بھیڑ ہوتی تھی اور بعض اوقات امام (رہ) کا پاوں دوسروں کے پاوں کے نیچے دب جاتا تھا لیکن پھر بھی امام (رہ) پابندی کے ساتھ سو سلام اور سو لعنت کے ساتھ  زیارت عاشورہ پرھتے تھے۔


امام خمینی(رہ) کے اندر بہت زیادہ جذبہ حسینی پایا جاتا تھا آپ ہمیشہ ماہ محرم میں کربلا پہنچتے تھے اور ہر روز حرم سید الشھداء میں سو سلام اور سو لعنت کے ساتھ زیارت عاشورہ پڑھتے تھے کبھی کھی امام ڈیڑھ گھنٹے تک زیارت پڑھنے میں مشغول رہتے تھے اس کہ با وجود کہ امام (رہ) کی عمر بھی زیادہ تھی اور حرم میں بھیڑ بھی ہوتی تھی اور لوگ ان کے اوپر سے گزر جاتے تھے لیکن امام(رہ) پھر بھی ہمیں لوگوں کو تذکر دینے کی اجازت نہیں دیتے تھے جب امام (رہ) دیکھتے تھے کہ ہم ان کے پاس کھڑے ہیں ہم سے فرماتے تھے کیا آپ کو زیات نہیں کرنی ہے۔


امام (رہ) کبھی بھی دیوار کے کنارے نہیں بیٹھے جہاں لوگوں کی آمد و رفت سے محفوظ رہیں یا اپنی تھکاوٹ کی وجہ سے آدھا گھنٹہ دیوار سے ٹیک لگا لیں کبھی کبھی ہم دیکھتے تھے جب امام (رہ) سجدہ میں ہوتے تو بعض زائرین آپ دستان مبارک پر اپنا پاوں رکھ کر گزر جاتے تھے لیکن امام (رہ) کچھ بھی نہیں کہتے تھے۔