صدام کے قیدخانوں میں بند قیدی اسلام اور مسلمین کی عزت ہیں: امام خمینی(رح)

صدام کےقیدخانوں میں بند قیدی اسلام اور مسلمانوں کی عزت ہیں: امام خمینی(رح)

ID: 55027 | Date: 2018/08/12

صدام کے قیدخانوں میں بند قیدی اسلام اور مسلمانوں کی عزت ہیں: امام خمینی(رح)


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


عراقی بعثی صہیونیزم نے 31 شھریور 1359 شمسی کو اسلامی جمہوری ایران پر حملہ کیا جو آٹھ سال تک ہونے والی جنگ کا سبب بنا صدام کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسلامی جمہوری ایران میں ان کو ایسے  بہادروں کا مقابلہ کرنا پڑھے گا جو ان کو ان کے اہداف تک نہین پہونچنے دیں گے اسلامی جمہوریہ کے بہادر سپاہیوں نے پوری طاقت اور لگن کے ساتھ آٹھ سال تک صدام کے بعثی فوجیوں کا مقابلہ کیا اور اپنی اسارت و شہادت سے دنیا کو یہ بتا دیا کے اپنے اہداف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔


ہم کہاں اس ٹوٹے ہوے قلم اور سادہ الفاظ میں شھداء، زخمیوں، لاپتہ افراد اور قیدیوں کے بارے میں جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنی جان اور سلامتی کو قربان کر دیا اور اسی پروردگار کی رضایت کی خاطر دشمنوں کے قید خانوں میں اپنی زندگی کے اہم لمحات کو سلاخوں کے پیچھے گزار دیا کی تعریف میں کچھ لکھ یا بول  نہیں سکتے ہیں۔


شہداء ، زخمیوں،لاپتہ اور جنگ کے معذور افراد  کے ماں باپ اور شریک حیات اس بات کی طرف توجہ رکھیں کہ آپ کے بہادر بچوں نے جو کام کیا ہے اس سے کسی چیز میں کمی نہیں ہوئی آپ کے جوان پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور ائمہ اطہار کے ہمراہ  ہیں ان کے لئے ہار جیت کوئی اہمیت نہین رکھتی۔


اسلامی جمہوری ایران کے معمار  امام خمینی (رح) نے قیدیوں کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ہمارے قیدیوں کو اس وقت سب سے سخت تشدد کا سامنا ہے ان کے صبر اور مقابلے نے دنیا کو حیران کر دیا ہے پرودر دگارا ائمہ اطہار کے صدقے میں انہیں اپنی اور اپنے بندوں کی خدمت کے لئے جلد سے جلد رہائی نصیب فرما اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عنایت فرما۔


ایسی ماوں پر جنہوں نے اس طرح کی اولاد کی اپنی آغوش میں تربیت کی ہے کس چیز کو قربان کر سکتے ہیں؟ ہم ایسے قیدیون کا جو دشمن کی جھیلوں میں اپنی بہادری سے پوری دنیا کو حیران کر رہے ہین  کیا احتارم کر سکتے ہین؟


امام خمینی(رح) اسلامی جمہوری ایران کے قیدیوں کے کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں آپ نے اپنی ذمہ داری کو ادا کر کے ہم کو شرمندہ کر دیا ہے آپ نے اپنے کارناموں سے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم اور امام زمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کو خوش کیا ہے۔


رہبر انقلاب امام خمینی (رح) شہداء اور اسراء کی منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں خداوند متعال کے نزدیک آپ کا ایسا مقام ہے جس پر ہمیں رشک ہو رہاے۔


امام (رہ) نے ہمیشہ جمہوری اسلامی ایران کے حکام اور عوام کے سامنے شہداء کی اہمیت اور منزلت کو بیان کرتے رہے ہیں امام (رہ) /اپنے ایک بیان میں ارشاد فرماتے ہیں شہداء بین الاقوامی سطح پر  اسلام ، مسلمین اور ایرانی قوم  کی عزت  کا سبب بنے ہیں انہوں نے نے تاریخ کو اپنی روحانی طاقت اور عظمت سے مزیں کیا ہے شہداء ، اسراء،جنگ میں لاپتہ ہونے والے افراد اور ہر اس انسان کو جس نے اسلام کی راہ میں کسی بھی طرح کا جہاد کیا اللہ کے فرشتے کبھی نہیں بھولتے۔


امام (رہ) اس بات کی طرف اشارہ کرتے  کہ مجھے فسوس ہے کہ آج بے گناہ  اور مظلوم عوام کو پکڑ کر جھیل میں بند کر دیا گیا فرماتے ہیں عراق کی جھیلوں میں اس وقت دو قسم کے لوگ قید ہیں ایک ہمارے وہ بہادر سپاہی جو اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہوے پکڑے گئے ہیں اور دوسرے گاوں دیہات کی مظلوم عوام ہیں جنہوں نے میدان جنگ میں حصہ بھی نہیں لیا۔