امام خامنہ ای کا بیرون ملک مقیم ثقافتی اہلکاروں کے نام اہم پیغام

موجودہ صورتحال کے حوالے سے بالکل فکر نہ کریں

ID: 54982 | Date: 2018/08/09

امام خامنہ ای نے بیرون ملک مقیم ایران کے ثقافتی اہلکاروں میں سے ایک کی مایوسی کا جواب دیتے ہوئے پیغام دیا ہے۔


خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گزشتہ دنوں بیرون ملک مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اہلکاروں کے ایک وفد نے امام خامنہ ای سے ملاقات کی جن میں سے ایک نے بیرون ملک مقیم انقلاب کے حامیوں کی پریشانیوں کا تذکرہ کیا۔


امام خامنہ ای نے اس اہلکار کی پریشانی کے جواب میں کہا: "موجودہ صورتحال کے حوالے سے بالکل فکر نہ کریں، سب کو کہہ دیں کہ کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا اور اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔"