امام خمینی(رح) کے گھر میں مہمان نوازی

امام خمینی(رح) کے گھر میں مہمان نوازی

ID: 54590 | Date: 2018/07/12

امام خمینی(رح) کے گھر میں  مہمان نوازی


جماران خبر رساں ایجنسی امام خمینی(رہ)  کے گھر میں  مہمان نوازی کے بارے میں نقل کرتی ہیں۔


امام خمینی (رہ)کی اہلیہ مہمان نوازی میں خاص آداب کی رعایت کرتی تھیں  آپ گھر کی چوکھٹ سے مہمان کا استقبال کرتیں اور پورا وقت مہمان کے پاس موجود رہتی تھیں  اور اس سے گفتگو کرتی تھیں۔


مہمان نوازی بھی موسم کے لحاظ سے کرتی تھیں یعنی اگر سردی کا موسم ہوتا تو سب سے پہلے چاے پیش کرتی تھیں اور اگر گرمی کا موسم ہوتا تھا تو پہلے شربت پیش کرتی تھیں اور پھر میٹھائی اور میووں سے بھری ٹرے مہمان کے سامنے رکھتے تھے  اور آخر میں ایک بار پہر چاے کا دور چلواتی تھیں  اور خود سیڑھیوں تک مہمان کو خدا حافظ کرنے آتے تھے اور لڑکیوں سے کہا کرتے تھے  کے دروازے تک مہمان کے ساتھ جائیں اور پہر خود بھی مناسب وقت پر ان کی ملاقات کو جایا کرتیں  لیکن کچھ لوگ ان آداب کی رعایت نہیں کرتے تھے وہ مہمان کے استقبال اور خدا حافطی کا خیال نہیں کرتے  اور مہمان کو کمرے میں  تنہا چھوڑ دیتے تھے اسی وجہ سے بعض عورتوں سے امام خمینی(رح) کے گھر والوں کے تعلقات کم تھے