کیا شیخ جواد مغنیہ کا یہ اعتقاد ہے کہ امام خمینی، حضرت موسی {ع} سے برتر ہیں؟

کیا شیخ جواد مغنیہ کا یہ اعتقاد ہے کہ امام خمینی، حضرت موسی {ع} سے برتر ہیں؟

ID: 54579 | Date: 2018/07/11

 کیا شیخ جواد مغنیہ کا یہ اعتقاد ہے کہ امام خمینی، حضرت موسی {ع} سے برتر ہیں؟


شیخ محمد جواد مغنیہ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے اپنی کتاب "الخميني و الدولة الاسلامية" میں کہا ہے کہ امام خمینی، حضرت موسی{ع} سے برتر ہیں، کیا یہ نسبت صحیح ہے؟


اگر کوئی شخص کتاب "الخميني و الدولة الاسلامية" کا مطالعہ کرے، تو اسے معلوم ھوگا کہ شیخ جواد مغنیہ پر یہ الزام سفید جھوٹ ہے- انھوں نے اس کتاب میں ان دو شخصیتوں کا بالکل موازنہ نہیں کیا ہے، بلکہ وہ اپنی کتاب میں صراحت کے ساتھ لکھتے ہیں کہ ایک عالم دین اور مرجع تقلید کا ایک معصوم انسان سے موازنہ  کرنا، حتی کہ معاشرہ میں عمل کے مقام پر، یعنی دینی سرگرمیوں اور ان کے نتائج و برکات کے دائرے میں بھی ممکن نہیں ہے، معنوی مقام و منزلت کی بات ہی نہیں-  مغنیہ، یہاں پر دوقسم کے غضب بیان کرتے ہیں، جو صالح اور عصمت والے انسانوں سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے وقت صادر ھوتے ہیں- اس لحاظ سے جب وہ امام خمینی کی محمد رضا شاہ کے مقابلے میں امر بالمعروف کی صفت بیان کرنا چاہتے ہیں، تو اس سلسلہ میں کہتے ہیں:" یہ صفت اور خصوصیت غضب کی ان قسموں میں سے نہیں ہے جو جلدی زائل ھوتی ہیں، بلکہ ان محکم غضبوں کی قسم ہے جو نابود نہیں ھوتی ہے، مگر یہ کہ زمانے کا طاغوت یعنی ایران کا بادشاہ نابود ھوجائے، جیسے حضرت موسی نے فرعون کے مقابلے میں انجام دیا-