اگر کسی شخص کے بعض اعضائے وضو نجس تھے لیکن وضو کے بعد شک کرے کہ اسے پاک کرچکا تھا یا نهیں تو کیا حکم ہے؟

اگر کسی شخص کے بعض اعضاء وضو پہلے نجس تھے ....

ID: 54333 | Date: 2018/07/17

سوال: اگر کسی شخص کے بعض اعضائے وضو نجس تھے لیکن وضو کے بعد شک کرے کہ اسے پاک کرچکا تھا یا نهیں تو کیا حکم ہے؟


جواب: اگرکسی شخص کے بعض اعضاء وضو پہلے نجس تھے اور پھر وضو کر نے کے بعد شک کرے کہ آیا اس عضو کو وضو کرنے سے پہلے پاک کر چکا ہے یا نہیں ؟ تو اس کا وضو صحیح ہے لیکن اس عضو کو نجس سمجھے گا ۔پس اس پر بعدوالے افعال کے لئے اس عضو کا پاک کرنا واجب ہے لیکن اگر یہ جا نتا ہو کہ وضو کر تے وقت نجس حصّے کی طرف متوجہ نہ تھا تو ظاہرا دوبارہ وضو کرنا واجب ہے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص45