کیا ناخن کے نیچے جمع شدہ میل کچیل کا برطرف کرنا وضو میں واجب ہے؟

ناخنوں کے نیچے جمع شدہ میل کچیل برطرف کرنا

ID: 54318 | Date: 2018/06/23

سوال : کیا ناخن کے نیچے جمع شدہ میل کچیل کا برطرف کرنا وضو میں واجب ہے؟ اگر کوئی اپنا ناخن کاٹ لے اور ناخن کے نیچے میل ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟


جواب: ناخنوں کے نیچے جمع شدہ میل کچیل برطرف کرنا اس حصّہ کے علا وہ کہ جو ظا ہر ہے واجب نہیں جیسا کہ اگر کوئی اپنے ناخن کاٹ لے اور ناخن کے نیچے موجود میل کچیل ظا ہر ہو جا ئے تو پہلے اس سے برطرف کرنا ضروری ہے اور پھر (وضوکے لئے) دھو نا واجب ہے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 35