واجبات وضو اور اس کے مستحبات کیا ہیں؟

وضو میں منہ ہاتھ دھونا اور سر و پاؤں کا مسح کرنا واجب ہے

ID: 53415 | Date: 2018/05/17

سوال: واجبات وضو اور اس کے مستحبات کیا ہیں؟


جواب: وضو میں منہ ہاتھ دھونا اور سر و پاؤں کا مسح کرنا واجب ہے ۔ چہرے سے مراد طول میں پیشانی کے اوپر والے بالوں کے اگنے کی جگہ سے لے کر ٹھوڑی تک اور عرض میں چہرے کا جتنا حصّہ انگوٹھے اور درمیا نی انگلی کے در میان آجائے جب کہ وہ متنا سب اعضا ء رکھتا ہو لیکن غیر متنا سب اعضا ء رکھنے والا عام لو گو ں کی طرف رجوع کرے گا پس وضو میں اس مقدار سے زیا دہ دھو نا واجب نہیں ہے اور یہ یقین ہیدا کر نے کے لئے کہ یہ مقدار پو رے طور پر دھو ئی جاچکی ہے کچھ حصّہ بطور احتیا ط اطراف میں بھی دھو لینا واجب ہے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص33