پیشاب اور پاخانہ کرنے وقت کیا کرنا چاہیئے؟

شوہر اور بیوی کا، آقا اور کینزکا ایک دوسرے کی شرمگا ہ کو دیکھنا جائز ہے

ID: 53406 | Date: 2018/05/08

سوال: جن لوگوں کے لئے کسی دوسرے کی شرمگاہ کا دیکھنا جائز نہیں ہے ان سے پیشاب اور پاخانہ کرنے وقت کیا کرنا چاہیئے؟


جواب: واجب ہے کہ پیشاب ، پا خا نہ کر تے وقت اور دیگر حالات میں اپنی شرمگاہ کو ہر اس شخص کی نظروں سے بچائے جس کے لئے اس کی شرمگا ہ کو دیکھنا جائز نہیں ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت حتی دیوانے اور ممیز بچے سے بھی جیسا کہ کسی اور کی شرمگا ہ پرنگا ہ کر نا اگر چہ وہ دیوا نہ یا ممیز بچہ ہی کیوں نہ ہو جائز نہیں ہے لیکن غیر ممیز بچے سے شرمگاہ کو چھپا نا واجب نہیں ہے جس طرح غیر ممیز بچے کی شرمگا ہ پر نگا ہ کر نا جائز ہے نیز شوہراوربیوی کا ، آقا اور کینزکا ایک دوسرے کی شرمگا ہ کو دیکھنا جائز ہے لیکن ملکہ اور غلام کا ایک دوسرے کی شرمگا ہ کی دیکھنا بلکہ بنا ء بر اظہر ایک دوسرے کے باقی اعضاء بدن کو سیکھنا بھی جائز نہیں ہے یہاں پر عورت کی شرمگا ہ سے مراد اگلا اور پچھلا حصّہ ہے اور مرد کی شرمگا ہ سے مراد اگلا ، پچھلا حصّہ اور بیضتین ہیں لیکن مرد (کے لئے ) را نیں دونوں سیریں بلکہ زیر شکم شرمگا ہ کا بالا ئی حصّہ اور خِصتین و مقعد کا در میا نی حصّہ شرمگا ہ کے حکم میں نہیں ہے اگرچہ احتیا ط یہ ہے کہ شرمگا ہ کی اطراف کے بال دیکھنے اور دکھا نے سے اجتنا ب کر ے اسی طرح نا ف ، زانو اور ان کا در میا نی حصّہ چھپا نا مستحب ہے۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص27