اگر نجاست چند برتنوں میں سے کسی ایک میں ہو؟

دس برتنوں میں سے کو ئی ایک نجس ہو

ID: 53386 | Date: 2018/05/06

سوال: اگر نجاست چند برتنوں میں سے کسی ایک میں محدود ہو لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کس میں ہے تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟


جواب: اگر نجاست چند محدود چیزوں کے در میا ن مشتبہ ہو جائے ،مثلا دس برتنوں میں سے کو ئی ایک نجس ہو ( اور یہ معلوم نہ ہو کہ کو ن سا نجس ہے ) تو سب سے اجتناب کر نا واجب ہے اور جب بھی ان میں سے کسی ایک کے ساتھ کو ئی شئے ملے اور اس کی سابقہ حا لت نجس ہو تو بنا ء بر احتیا ط واجب اگر اقوی نہ ہو تو وہ شئے نجاست کے حکم میں ہو گی اور اگر اس کی سا بقہ حا لت نجس نہ ہو تو اس میں تفصیل ہے ۔


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص25